لاہور (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور زون عاطف امیر کی نگرانی میں
امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث غیر قانونی کال سنٹر پر چھاپہ مار کر مالک ارشاد احمد بٹ اور اس کے ملازم اورنگزیب کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران دو لیپ ٹاپ اور تین موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔ این سی سی آئی اے لاہور کو اوپن سورس انٹیلی جنس کے ذریعے مین بلیوارڈ پر واقع الحفیظ شاپنگ مال میں غیر قانونی کال سنٹر کی سرگرمیوں کا پتا چلا جس پر عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کارروائی کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان امریکی شہریوں سے انشورنس کمپنیوں کے نمائندے بن کر رابطہ کرتے اور انشورنس مہم کے نام پر ان کے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی تفصیلات حاصل کرتے تھے۔ یہ معلومات غیر قانونی مالی لین دین کے لیے استعمال کی جاتی تھیں۔کارروائی کے دوران کال سنٹر کا مالک ارشاد احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ اور اس کا ملازم اورنگزیب گرفتار ہوئے۔ برآمد ہونے والے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی جانچ کے دوران آن لائن کالنگ سافٹ ویئر اور مالی فراڈ سے متعلق ڈیٹا بھی سامنے آیا ہے۔ این سی سی آئی اے نے تمام برآمد شدہ آلات قبضے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کے مطابق غیر قانونی کال سنٹرز اور بیرون ملک شہریوں کو مالی فراڈ کا نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
- اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
- عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
- پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
- پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
- پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
- امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
- اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
- ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
- ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
- ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
- خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
- وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
- پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
- پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
- امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
