لاہور (خبر نگار) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری عاشق علی کی زیر صدارت اخبار مارکیٹ لاہور میں اخبار فروش یونین لاھور کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر چوہدری مشتاق علی، سینئر نائب صدر ملک امتیاز احمد، نائب صدر سجاد عظیم، جنرل سیکرٹری رانا محمد یامین، جوائنٹ سیکرٹری سیف اللہ بابر، سیکرٹری اطلاعات شیخ عمر یاسین، آفس سیکرٹری سید عارف حسین شاہ اور فنانس سیکرٹری ملک تنویر احمد نے شرکت کی۔ اجلاس میں CDA اسلام آباد کی جانب سے اخبار مارکیٹ اسلام آباد کو سیل کرنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی’ اپنے مشترکہ بیان میں قائدین نے کہا کہ اخبار مارکیٹ اسلام آباد صرف اخبار مارکیٹ ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے80 ہزار اخبار فروشوں کا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبار فروش اخباری صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر پہلے ہی حکومت پاکستان یا صوبائی حکومتوں کی طرف سے کسی قسم کی کوئی سہولت یا فنڈ نہیں دیا جارہا، یہ تنظیم تو پہلے ہی اپنی مدد آپ کے تحت اخبار فروش کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے اخبار فروش پہلے ہی مہنگائی، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے شدید بحران کا شکار ہیں’ ایسے میںCDA اسلام اباد کی جانب سے اخبار مارکیٹ کو سیل کرنا ملک بھر کے اخبار فروشوں کا نہ صرف معاشی قتل عام ہے بلکہ ملک بھر کے80 ہزار اخبار فروشوں کے ساتھ سخت ترین زیادتی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات اور چیئرمین CDA سے پر زور مطالبہ کیا کہ اخبار مارکیٹ اسلام آباد کو فوری طور پر ڈی سیل کیا جائے اور اخبار فروشوں کے معاشی قتل سے احتراز کیا جائے تاکہ ملک بھر کے اخبار فروشوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اخبار مارکیٹ اسلام آباد کو ڈی سیل نہ کیا گیا تو آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی اور ملک بھر کے تمام قائدین کی مشاورت کے بعد پاکستان بھر میں احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری CDA اسلام آباد اور حکومت پر ہو گی۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
- اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
- عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
- پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
- پاکستان 2027ء میں ورلڈ بینک گروپ آئی ایم ایف کے بورڈز آف گورنرز کی سربراہی کریگا، وزارت اقتصادی امور
- پی آئی اے کی قیادت میں بڑی تبدیلی، نیا سربراہ مل گیا
- اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک جرمن یونٹی ڈے کے موقع پر خطاب کررہے ہیں۔
- امریکی شہریوں سے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث کال سنٹر پرچھاپہ
- اسلام آباد:وفاقی وزیر اورنگزیب خان کھچی تصویری نمائش میں پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے رہنمائوں کی تصاویر دیکھ رہے ہیں۔
- ٹرمپ کا ایک بار پھرفوج کے مسلمان میجر کو ہلاک کرنے کا منظرلائیونہ دکھانے کااعلان
- ملک کے ابتر معاشی حالات غیر یقینی صورتحال 3 سال میں 18 لاکھ 70 ہزار اعلی تعلیم طافتہ افراد پاکستان چھوڑ گے
- ریاض ائیر پورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے میں شہید باجوڑ کا نوجوان سپرد خاک
- خیبرپختونخوا ہ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی امن کا قیام ،دہشتگردی کا خاتمہ چاہتے ہیں:سردار محمد یوسف
- وزیراعلیٰ سندھ کی شنگھائی کے میئر سے ملاقات، ہواوے کے تحقیق و ترقی مرکز کا دورہ
- امریکہ کے سکول میں فائرنگ’3بچے اور ایک استاد ہلاک
- پیپلز پارٹی کا بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاس
- پیشن کٹوتی کے بعد سرکاری ملازمین کی مراعات پر پنجاب حکومت کا ایک اور وار
- پائیدار ترقی کیلئے اجتماعی ذمہ داری پر مبنی معاشرے کی تشکیل ناگزیر: احسن اقبال
- اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت
- امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کی فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ
