اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ جامعات کو ٹیکنالوجی، تحقیق اور جدت کے فروغ کے ذریعے قومی معیشت کی ترقی کا محرک بننا چاہیے۔ نوجوان پاکستان کی معاشی تبدیلی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔وہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کے مرکزی کیمپساسلام آباد میں منعقدہ ماسٹرز کانووکیشن 2026 سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں 66 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں عطا کی گئیں، جبکہ 26 انڈرگریجویٹ طلبہ کو صدارتی طلائی اور 28 کو چانسلر کے چاندی کے تمغوں سے نوازا گیا۔نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے فارغ التحصیل طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سفر کی تکمیل عملی زندگی کے نئے چیلنجز کا آغاز ہے۔ انہوں نے طلبہ کی کامیابی میں والدین کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نسٹ طلبہ کو تعلیمی مہارت کے ساتھ معاشرتی خدمت کے لیے بھی تیار کرتی ہے۔ تیزی سے بدلتی دنیا میں کامیابی کے لیے محض علم کافی نہیں، بلکہ دیانت داری، اعلی اخلاقی اقدار اور قائدانہ صلاحیتیں بھی ضروری ہیں۔ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسٹ طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔خواتین فارغ التحصیل طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ریکٹر نے کہا کہ نسٹ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں مختلف شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل طلبہ پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات، فی کس آمدنی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے شعبوں میں اہم چیلنجز درپیش ہیں۔ اڑان پاکستان پروگرام کی اولین ترجیح برآمدات میں اضافہ ہے، جس کے لیے جامعات کو تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے اصلاحات کے ساتھ پرامن اور مستحکم ماحول بھی ضروری ہے۔وفاقی وزیر نے فارغ التحصیل طلبہ پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں دیانت داری، عزم اور محنت کو شعار بنائیں اور اپنی صلاحیتیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے والدین کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افراد کی پہچان معاشرے کے لیے ان کی خدمات سے ہوتی ہے۔نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ طلبہ کو تعلیمی مہارت کے ساتھ اخلاقی اقدار، قائدانہ صلاحیتوں اور معاشرتی خدمت کے جذبے سے آراستہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے خواتین فارغ التحصیل طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے پر زور دیا۔تقریب کے ساتھ ہی نسٹ کانووکیشن ویک 2026کا آغاز ہوگیا۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان اور امریکہ تجارت اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھا سکتے ہیں،سردا ر مسعود
- کامسیٹس نے تقریب میں بہترین اساتذہ کو اعزاز سے نوازا
- ریکٹر یو آئی ،پروفیسر ڈاکٹر فہد منیر عباسی کو سند پیش کرتے ہوئے ،رجسٹرار ڈاکٹر فہیم اے قریشی ودیگر بھی موجود ہیں ۔
- راولپنڈی میں پانی کی قلت ایک اہم مسئلہ ہے: سلمان غنی
- جامعات قومی معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں: احسن اقبال
- اسلام آباد: وفاقی وزیر ا حسن اقبال پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دے رہے ہیں۔
- BISP ،یو این ویمن اور عالمی ادارہ خوراک کا خواتین تحفظ کیلئے عزم کا اعادہ
- 19١رب سالانہ اخارجات ختم کرنے کیلئے اہم اقدام محکمہ ڈال کی قیمتی اراضی کرایوں پر دینے کی حکمت عملی تیار
- افغانستان سے سرحد پار جرائم وسطی ایشاء کیلئے سنگین مسلہ قرار
- متروکہ وقف املاک بورڈ چیئرمین کی موئثر حکمت عملی21 دکانیں سیل کر کے قبضہ واپس حاصل کر لیا
- ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کی قیادت میں کروڑوں کے بقایاجات ادا نہ کرنے والے ایبک روڈ میوہسپتال اور مصری شاہ پر واقع وقف پراپرٹی کی 21 دکانیں سیل کرکے واگزار کروا لی گئی ہیں۔
- پاکستان میں غربت کورونا وبا سے پہلے کی سطح سے بھی بڑھ گئی: عالمی بینک
- اسلام آباد:وفاقی وزیر رانا تنویر حسین الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جعلی،کلوناور ٹیمپر ڈیمز پلیٹس استعمال کرنےوالی گاڑیوںکے خلاف کریک ڈائون
- ڈیفنس سی میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے مزدور جاں بحق، 2افراد زخمی
- پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کا مزید 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- ڈکیٹی چوری کی نان سٹاپ وارداتیں شہری لٹتے رہے پولیس بے بس
- ڈی جی خان:وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری’ سردار فاروق سے گفتگو کر رہے ہیں’ احمد خان لغاری ایئرپورٹ کی توسیع پروگرام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
- اگلے سال بجلی چوری والے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز پر لوڈشیڈنگ ہوگی، اویس لغاری
- لیسکوکا بجلی چوری پر صارفین سے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنیکا فیصلہ
