اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) *چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی متعارف؛ خواتین بینیفشریز ملک کے کسی بھی شہر میں، کسی بھی دن، کسی بھی وقت، چھ پارٹنر بینکوں کے کسی بھی مجاز ریٹیلر سے رقم وصول کر سکیں گی؛ سینیٹر روبینہ خالد چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں لائیو ای۔کچہری کے دوران 28 کالرز کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔* سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ ادائیگیوں میں انٹرآپریبلٹی کا نظام خواتین بینیفشریز کو ملک کے کسی بھی شہر میں، کسی بھی دن، کسی بھی وقت، چھ پارٹنر بینکوں کے کسی بھی مجاز ریٹیلر سے رقم وصول کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس نظام کے تحت خواتین کسی ایک شہر یا بینک تک محدود نہیں رہیں گی۔ چھ پارٹنر بینکوں میں HBL، Habib Microfinance، Bank Alfalah، Telenor Microfinance، Bank of Punjab اور Mobilink/Jazz Bank شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ڈیجیٹل والٹ کا نظام خواتین کو محفوظ اور شفاف ادائیگیوں کی فراہمی کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ خواتین بینیفشریز مفت بینظیر سم صرف بی آئی ایس پی دفتر سے حاصل کریں۔ سم کے حصول کے لیے اصل شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون ساتھ لائیں۔ سم کی ایکٹیویشن بی آئی ایس پی دفتر یا مقررہ سائٹ پر متعلقہ موبائل کمپنی کا نمائندہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ رقم کی منتقلی اور وصولی کے بعد موصول ہونے والے تصدیقی پیغامات محفوظ رکھیں، رقم وصول کرتے وقت اپنا موبائل فون کسی ریٹیلر یا ایجنٹ کے حوالے نہ کریں۔ رقم وصول کرنے کے لیے اصل شناختی کارڈ اور بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔سینیٹر روبینہ خالد نے مزید کہا کہ جن خواتین کے شناختی کارڈز کی مدت ختم ہو چکی ہے، وہ فوری طور پر نادرا سے تجدید کروائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سروے کے ذریعے گھرانے کی اہلیت کا تعین کیا جاتا ہے اور ایک سروے کے بعد دو سال سے پہلے دوبارہ سروے نہیں ہو سکتا؛ لہذا خواتین بار بار سروے کے لیے بی آئی ایس پی دفاتر کا رخ نہ کریں۔
بریکنگ نیوز
- ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
- 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
- جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
- فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
- سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
- 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
- راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
- سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
- گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
- راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
- پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
- ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
- راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
- تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
