کراچی (این این آئی) پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح مالی سال 2026ء کے لیے نظرثانی کے بعد 3.70 فیصد سے کم کرکے 3.65 فیصد کر دی گئی، جبکہ مالی سال 2025ء کی شرح نمو بھی 3.18 فیصد سے گھٹ کر 3.11 فیصد رہ گئی۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026ء کی آخری سہ ماہی میں معاشی ترقی کی رفتار نمایاں طور پر سست ہوئی اور شرح نمو صرف 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں معاشی ترقی کی شرح 3.89 فیصد تھی، جو دوسری سہ ماہی میں بڑھ کر 4.31 فیصد اور تیسری سہ ماہی میں 4.42 فیصد تک پہنچ گئی، تاہم چوتھی سہ ماہی میں یہ کم ہوکر 2 فیصد رہ گئی۔ شعبہ وار اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026ء کے دوران زرعی شعبے نے 3.50 فیصد، صنعتی شعبے نے 3.34 فیصد اور خدمات کے شعبے نے 3.81 فیصد ترقی کی۔ اس طرح خدمات کا شعبہ شرح نمو کے لحاظ سے دیگر دو بڑے شعبوں سے آگے رہا، جبکہ صنعتی شعبے کی کارکردگی نسبتاً کمزور رہی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کا مجموعی حجم بڑھ کر 126.4 ٹریلین روپے، یعنی 126.4 ہزار ارب روپے ہوگیا، جس کی ڈالر میں مالیت 450.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ملک میں فی کس آمدن 5 لاکھ 31 ہزار 897 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ ڈالر میں یہ آمدن 1,896 ڈالر رہی۔
بریکنگ نیوز
- ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
- 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
- جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
- فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
- سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
- 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
- راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
- سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
- گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
- راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
- پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
- ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
- راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
- تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
