واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایران کی جانب پرواز کی ہے۔ ادھر تہران نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان اورقطرکی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں، افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں
جائے گا۔ دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے۔ جبکہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے ایک فوجی مشق کے دوران ایران کی جانب پرواز کی ہے۔امریکی میڈیا فوکس نیوز کے مطابق اسرائیلیوں نے رات گئے فوجی مشق کی، جس کے دوران لڑاکا طیاروں کو شام اور عراق کے اوپر سے ایران کی جانب بھیجا گیا۔فوکس نیوز نے مبینہ فوجی مشق کے حوالے سے کسی ذریعے کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی مزید تفصیلات فراہم کی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایرانی حکومت کے خاتمے کی اہمیت پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل ایرانی حکومت کے خاتمے کا عمل مکمل کرنا چاہتا ہے۔نیتن یاہو نے یہ بھی کہا ہے کہ میں اس معاملے پر ٹرمپ سے کئی مرتبہ بات کر چکا ہوں، جن میں پرسوں کی گفتگو بھی شامل ہے۔دریں اثناء ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہاکہ حتمی معاہدے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی،ایران نے امریکا کو سات روزہ منصوبہ پیش کیا تھا جس کے تحت چھٹے روز آبنائے ہرمز کو کھولا جانا تھا، امریکی فریق نے بتایا کہ وہ شرائط سے اتفاق کرتا ہے لیکن چند مزید شقیں شامل کرنا چاہتا ہے۔عباس عراقچی نے کہاکہ ایران چاہتا ہے کہ دوسرے معاملات پربات چیت سے پہلے امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے تمام وعدے پورے کرے،بحیرہ احمر میں ہونے والی کشیدگی سے ایران کا کوئی تعلق نہیں۔ایران نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان لڑائی ختم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی لیکن اب تک کسی فریق کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔قبل ازیں ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ افزودہ یورینیم کا ایک ذرہ بھی ملک سے باہر نہیں جائے گا۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ جب تک امریکا اعتماد کی بحالی کے لیے عملی اقدامات نہیں کرتا،کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، اعتماد سازی کے لیے امریکا کو ایران کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد سے اقدامات کا آغاز کرنا ہوگا۔ محسن رضائی اس سے قبل بھی ایران کے افزودہ جوہری مواد کو قومی اثاثہ قرار دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مواد کو ملک کے اندر استعمال کے لیے محفوظ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے۔امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جب تک تہران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانا بند نہیں کرتا، واشنگٹن ایران پر اقتصادی دبا برقرار رکھے گا۔مارکو روبیو نے دعویٰ کیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت جنگ سے پہلے کی سطح کے 80فیصد سے تجاوز کر چکی ہے، تاہم ایران اس دعوے کی بارہا تردید کر چکا ہے ۔امریکی وزیرِ خارجہ نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور تہران پر زور دیا ہے کہ وہ یہ حملے بند کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں 2 ٹینکرز میں بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع دی تھی۔علاوہ ازیں ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی تہران کو دی جانے والی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر امریکا کی جانب سے مدر آف آل بمز استعمال کرنے کی دھمکی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ امریکا اور اسرائیل کو ایسی دھمکیاں دینے سے روکا جائے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایران کے سفیر اور ناظم الامور غلام حسین درزی کے دستخط سے لکھا گیا یہ خط اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کو بھیجا گیا ہے۔خط میں ایرانی نمائندے نے دونوں عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر امریکا اور اسرائیلی حکومت سے غیر قانونی دھمکیاں ختم کرنے اور اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کے لازمی قواعد کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی مکمل پابندی کرنے کا مطالبہ کریں۔دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان اینا کیلی نے ایران کی قیادت کو نشانہ بنانے سے متعلق صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے مبینہ مذاکرات پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بقول ایران معاشی اور فوجی دونوں لحاظ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی بحری ناکہ بندی پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی اور ایرانی بندش کے باوجود آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل ریکارڈ سطح پر جاری ہے۔اینا کیلی نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے کسی بھی وقت ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔قبل ازیں صدر ٹرمپ بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ مڈٹرم الیکشن سے قبل ایران پر حملے سے گریز کریں گے لیکن اس کے بعد بھرپور اور حتمی حملہ کریں گے۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایرانی قیادت کو ختم کرنے کے ان کے منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاہم وائٹ ہاوس کے تازہ بیان سے کسی فوری حملے کی تردید ہوگئی۔
اسرائیلی طیارے
بریکنگ نیوز
- میں مستحق خواتین کے معاشی استحصال کا خاتمہ جدید سوشل پروٹیکشن والٹ متعارفBISP
- اٹلی: طلبہ کے احتجاجی جلوس کے موقع پر پاکستانی شہری کو خاتون پولیس افسر ہراساں کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔
- طالبہ کے مرضی سے نکاح کے بیان کے بعد اغوا’ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور
- اٹلی: طلباء کے احتجاجی جلوس میں شریک پاکستانی کی جیل یاترا
- بلوچستان میں گندم کے سرکاری ذخائر ختم آٹے کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ
- خیبر پختونخوا کے دو اضلاع ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک قرار
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- نشے میں بیوی پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار
- علامہ اقبا ل ٹائون ‘ 30 سالہ لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص کو سزائے موت دینے کا حکم
- لاہور،غلط انجکشن لگنے سے 5سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی
- طلبہ کے ب فارم نمبرز کی نادرا سے تصدیق لازمی قرار،سکولوں کو 10روز کی مہلت
- قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کا تاریخی کتب خانہ بحال ‘علم و تحقیق کے مرکز میں تبدیل
- لاہور:محنت کش گھریلو استعمال کی پرانی اشیاء فروخت کرنے کیلئے سڑک کنارے دکان سجائے بیٹھے ہیں۔
- بیرسٹر عقیل ملک سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
- اچکزئی ، بانی ہر کسی کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں:اختر اقبال ڈار
- پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری’رواں سال ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد آپریشنز کئے گئے’37 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اور 19 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔
- پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری
- آلودگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں اینٹی سموگ گن ٹیکنالوجی کا دائرہ کار مزید وسیع
- سکیورٹی وجوہات، عراق نے ایران سے ملحق شیب بارڈر کراسنگ بند کر دی
