واشنگٹن(این این آئی)امریکی اخبار وال نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یوکرین کے لیے سٹار شیلڈ خدمات محدود کرنے کا حکم ایلون مسک نے دیا تھا ۔بنگلہ دیشی نیوز ایجنسی کے مطابق وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ ایلون مسک نے یوکرین کے لیے سٹار شیلڈ خدمات محدود کرنے کا حکم دیااس سے قبل ایلون مسک نے کہا تھا کہ سپیس ایکس کے زیرِ انتظام مواصلاتی نظام پر کسی بھی قسم کی پابندی کا فیصلہ بالآخر امریکی صدر کی جانب سے کیا جانا تھا۔ جرنل نے نام ظاہر نہ کرنے والے امریکی حکام اور معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے بتایا کہ ایلون مسک نے یوکرینی آلات کے اس نظام سے منسلک ہونے کی رفتار محدود کر دی، جس کے نتیجے میں یوکرین کے بعض ڈرونز غیر موثر ہو گئے۔دریں اثنا، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اصرار کیا کہ پینٹاگون نے یوکرین کے لیے سٹار شیلڈ سروسز میں کسی قسم کی تبدیلی کی ہدایت نہیں دی’ ہم نے کوئی سہولت واپس نہیں لی۔ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہم نے اس حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
