Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:اسٹار چارج اور میکڈ ونلڈز پاکستان کے درمیان الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے فروغ کیلئے اشتراک ۔
    • نئی دلی،مسجد کو خالی کرنے کے نوٹس پر تنازعجمعیت علماء دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کریگینئی
    • بحریہ یونیورسٹی میں YESایکسپو2026کی افتتاحی تقریب کے موقع پر رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول ودیگر معزز مہمانوں کا گروپ فوٹو ۔
    • اسلام آباد:ناروے کے سفیر مسٹر سگوالڈ ہاگ کمشنر اسلام آباد، مسٹر سہیل اشرف سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • ناروے کے سفیر سگوالڈ ہاگ کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات
    • فیشن اینڈ ڈیزائن انسٹیٹیوٹ کے وائس چانسلر کیخلاف تحریک استحقاق پر ذیلی کمیٹی قائم
    • ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری
    • NHA اور نجکاری کمیشن کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اشتراک پر غور
    • تعلیمی اداروں کیلئے تشکیل ٹیمیںاختیارات سے تجاوزکرنے لگیں: ابرار احمد
    • میں مستحق خواتین کے معاشی استحصال کا خاتمہ جدید سوشل پروٹیکشن والٹ متعارفBISP
    • اٹلی: طلبہ کے احتجاجی جلوس کے موقع پر پاکستانی شہری کو خاتون پولیس افسر ہراساں کرنے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا۔
    • طالبہ کے مرضی سے نکاح کے بیان کے بعد اغوا’ زیادتی کے ملزم کی ضمانت منظور
    • اٹلی: طلباء کے احتجاجی جلوس میں شریک پاکستانی کی جیل یاترا
    • بلوچستان میں گندم کے سرکاری ذخائر ختم آٹے کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ
    • خیبر پختونخوا کے دو اضلاع ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک قرار
    • لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
    • نشے میں بیوی پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار
    • علامہ اقبا ل ٹائون ‘ 30 سالہ لڑکی کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی
    • اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے سفاک شخص کو سزائے موت دینے کا حکم
    • لاہور،غلط انجکشن لگنے سے 5سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے شوکت علی عباسی کو لوکل باڈیز پریشن انیڈ مانیٹرنگ کمیٹی وسطی پنجاب کا اہم رکن نامزدکر دیا

    By Khabrain Newsاکتوبر 22, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر، سابق وزیراعظم مقتدر راجہ پرویز
    اشرف نے ضلع راولپنڈی کے صدر شوکت علی عباسی کو ان کی بہترین تنظیمی صلاحیتوں اور پارٹی کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں فوری طور پر ”لوکل باڈیز الیکشن پریپریشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی سنٹرل پنجاب” کا اہم ممبر نامزد کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کو مکمل یقین ہے کہ شوکت علی عباسی صاحب کی متحرک قیادت، سیاسی بصیرت اور تنظیمی تجربے کی بدولت سنٹرل پنجاب کی یہ اہم کمیٹی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور مانیٹرنگ کے عمل کو انتہائی موثر طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے راولپنڈی کے ضلعی صدر شوکت علی عباسی کو ”لوکل باڈیز الیکشن پریپریشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی سنٹرل پنجاب” کا ممبر نامزد کیے جانے پر پارٹی کے حلقوں اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پارٹی کے ضلعی عہدیداران، تحصیل صدور اور کارکنوں کی جانب سے شوکت علی عباسی کو اس اہم ترین تنظیمی ذمہ داری پر دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے اور اُمید ظاہر کی گئی ہے کہ ان کی بہترین صلاحیتوں کی بدولت انشاء اللہ پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور اور تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ اس موقع پر ضلعی قیادت کا کہنا ہے کہ صدر شوکت علی عباسی کی قیادت میں ضلع راولپنڈی کی پانچوں تحصیلوں میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تیاریاں پہلے ہی زور و شور سے جاری ہیں۔ اس نئی تنظیمی ذمہ داری کے بعد ان تیاریوں میں مزید تیزی آئے گی۔ ضلع راولپنڈی کی تمام پانچوں تحصیلوں کے صدور، تحصیل جنرل سیکرٹریز، تمام ضلعی باڈی اور سابقہ ٹکٹ ہولڈرز کی مکمل مشاورت اور باہمی اتحاد سے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ضلع کی ہر یونین کونسل، ہر وارڈ اور ہر سطح سے پارٹی کے نظریاتی، مضبوط اور بہترین امیدوار میدان میں اتارے جائیں گے اور پیپلز پارٹی راولپنڈی کے چپے چپے پر بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے کر فتح حاصل کرے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اسلام آباد:اسٹار چارج اور میکڈ ونلڈز پاکستان کے درمیان الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے فروغ کیلئے اشتراک ۔

      بحریہ یونیورسٹی میں YESایکسپو2026کی افتتاحی تقریب کے موقع پر رکن قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول ودیگر معزز مہمانوں کا گروپ فوٹو ۔

      اسلام آباد:ناروے کے سفیر مسٹر سگوالڈ ہاگ کمشنر اسلام آباد، مسٹر سہیل اشرف سے ملاقات کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.