لاہور (این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ظالمانہ ٹیکسوں، لیوی اور بھتہ ٹیکس کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک کے سلسلے میں کل 23 اکتوبر بروز جمعہ پنجاب سمیت ملک بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر احتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے، پنجاب وسطی میں احتجاجی دھرنوں کو بھرپور اور موثر بنانے کے لیے امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے تمام امرائے اضلاع اور ذمہ داران کو تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔منصورہ میں ذمہ داران کے آن لائن اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک عوام کو ظالمانہ ٹیکسوں، ناجائز لیوی اور حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے نجات دلانے تک جاری رہے گی۔ حکمرانوں کو عوام پر مسلسل ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی روش ختم کرنا ہوگی۔ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری، بجلی اور پٹرول کی بلند قیمتوں سمیت سنگین معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں نت نئے ٹیکس عوام کے لیے ناقابل برداشت بوجھ بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان پرعزم ہیں اور عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ملک کے کروڑوں عوام موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سے شدید پریشان ہیں۔ حکمرانوں کو سمجھنا ہوگا کہ عوام کو مزید وعدوں کے بجائے عملی ریلیف درکار ہے۔ جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔محمد جاوید قصوری نے سینیٹرز کو بلیو پاسپورٹ سفر کی سہولت دینے سے متعلق بل کی منظوری پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوس ناک اور شرمناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہے ہیں، لیکن پارلیمان میں عوامی مسائل کے حل کے بجائے ارکانِ پارلیمان کی مراعات اور سہولیات میں اضافے کے لیے قانون سازی کی جا رہی ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سینیٹ کے ارکان کا بنیادی کردار اپنے ذاتی مفادات اور مراعات کا تحفظ ہے یا عوام کے مسائل کی ترجمانی؟ حکومت ہو یا اپوزیشن، اپنی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کے معاملے پر دونوں ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ عام آدمی کے لیے ریلیف کے دروازے بند ہیں۔امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نے کہا کہ 23اکتوبر کے احتجاجی دھرنے عوامی حقوق کی جدوجہد کا اہم مرحلہ ہوں گے۔ انہوں نے تمام ضلعی ذمہ داران کو ہدایت کی کہ دھرنوں کی بھرپور تیاری کی جائے اور عوام، تاجروں، نوجوانوں اور مختلف طبقات کو احتجاج میں شریک کیا جائے تاکہ حکمرانوں تک عوام کی حقیقی آواز موثر انداز میں پہنچائی جا سکے۔
بریکنگ نیوز
- ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
- 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
- جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
- فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
- سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
- 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
- راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
- سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
- گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
- راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
- پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
- ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
- راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
- تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
