لاہور (خبر نگار) پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی (پی ڈبلیو سی اے) نے قلعہ کہنہ قاسم
باغ ملتان میں تاریخی کتب خانے کو بحال کرکے علم و تحقیق کے مرکز میں تبدیل کر دیا ۔جبکہ اہلِ علم، ادیبوں، محققین اور دانشوروں کے لیے تاریخی ماحول میں کیفے بھی قائم کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب اور کمشنر ملتان عامر کریم خان نے بحال کیے گئے تاریخی کتب خانے کا افتتاح کیا۔ تاریخی کتب خانے کی بحالی قلعہ کہنہ قاسم باغ منصوبے کا اہم حصہ ہے جس کا مقصد ملتان کے تاریخی و ثقافتی ورثے کا تحفظ اور اس کی اصل اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت کتب خانے کو ایک ایسے علمی مرکز کی شکل دی گئی ہے جہاں اہلِ علم و دانش نہ صرف مطالعہ اور تحقیق کرسکیں گے بلکہ علمی، ادبی اور فکری موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کرسکیں گے۔کتب خانے کے ساتھ قائم کیا گیا کیفے ادیبوں، محققین، دانشوروں اور علمی شخصیات کو ایک تاریخی ماحول میں اکٹھے ہونے اور ادبی و فکری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے مواقع فراہم کرے گا۔ اس اقدام کو تاریخی ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ علمی و ادبی ماحول کی ترویج کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب نے کہا کہ حکومتِ پنجاب صوبے کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تاریخی مقامات کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ جیسے منصوبوں کے ذریعے نہ صرف تاریخ اور ثقافتی ورثے کو محفوظ بنایا جارہا ہے بلکہ تاریخی مقامات کو علم، ثقافت اور باہمی تبادلہ خیال کے فعال مراکز میں بھی تبدیل کیا جارہا ہے۔ حکومتِ پنجاب کی جانب سے تاریخی عمارات، یادگاروں اور ورثے کے مقامات کی بحالی کا مقصد ان قیمتی ثقافتی اثاثوں کو محفوظ کرکے نئی نسلوں تک منتقل کرنا ہے، تاکہ تاریخی مقامات کی اہمیت برقرار رہنے کے ساتھ وہاں علمی، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوسکے۔
بریکنگ نیوز
- ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
- 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
- جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
- فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
- سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
- 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
- راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
- سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
- گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
- راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
- پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
- ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
- راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
- تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
