اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کے اجلاس میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے خلاف سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی تحریک استحقاق پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں مسافروں کو ایئرپورٹس پر غیر ضروری طور پر تنگ کرنے اور چیکنگ کے دوران انہیں مشکوک بنانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا، جبکہ اے ایس ایف کا کوئی سرکاری افسر اجلاس میں شریک نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ آفس کی جانب سے پیغام موصول ہوا ہے کہ اے ایس ایف کی طرف سے اس معاملے پر رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔ تاہم سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اے ایس ایف کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کا عملہ غیر ضروری طور پر مسافروں کو تنگ کرتا ہے۔ مسافروں کی اس انداز میں چیکنگ کی جاتی ہے کہ انہیں مشکوک بنا کر پیش کیا جاتا ہے، جس سے انہیں پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اجلاس میں نشاندہی کی کہ اے ایس ایف کا کوئی بھی سرکاری افسر آج اجلاس میں موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں اے ایس ایف کے متعلقہ حکام کو طلب کیا جائے تاکہ ان سے اس معاملے پر پوچھ گچھ کی جا سکے اور تحریک استحقاق کے حوالے سے وضاحت حاصل کی جا سکے۔سینیٹر جان محمد نے معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک سینیٹر کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو عام آدمی کا تو اے ایس ایف والوں نے ستیا ناس کر دیا ہے۔ اجلاس میں اے ایس ایف کے رویے اور عام مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے تحفظات سامنے آئے۔چیئرمین کمیٹی نے بھی تصدیق کی کہ اے ایس ایف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب سے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری مطمئن نہیں ہیں۔ اجلاس میں آئندہ نشست پر متعلقہ حکام کو بلا کر معاملے کی مزید جانچ پڑتال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بریکنگ نیوز
- ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
- 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
- جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
- فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
- سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
- 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
- راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
- سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
- گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
- راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
- پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
- ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
- راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
- تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
