راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی،موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث
گینگز اور منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، رواں ماہ میں 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کے خلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی،موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز اور منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رواں ماہ میں 10 گینگز کے 18 ملزمان کو گرفتار کیا،منشیات کے خلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا،گینگز سے 22 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم،5 موبائل فون،لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو و دیگر سامان اور اسلحہ برآمد ہوا، منشیات سپلائرز سے ساڑھے 39 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، راولپنڈی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس و ٹیکنیکل ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
