بنوں(این این آئی) بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا کے عوام نے گورنر راج کے بعد سڑکوں، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔بنوں کے عوام نے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری کے لیے نئی صوبائی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئی ایڈوائزری کونسل کے ارکان کو قابل اور تجربہ کار قرار دیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری کونسل کے لیے منتخب ارکان ماضی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، اس لیے امید ہے کہ ان کی شمولیت سے علاقے میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا۔بنوں کے شہریوں کے مطابق گزشتہ 13 سال کے دوران علاقے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا، جبکہ سڑکوں، صحت اور تعلیم کا نظام انتہائی خراب ہے۔عوام نے امید ظاہر کی کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد فنڈز بروقت جاری ہونے سے بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں حقیقی ترقی کا آغاز ہوگا، عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کی توقعات پوری ہوں گی۔
بریکنگ نیوز
- ٹیکسلا:ملک وسیم شہزاد کوآرڈینیٹر بیرسٹر عقیل ملک اور ملک عبدالسلام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فہیم ارشد سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- ملک فہیم ارشد کی بطور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی تعیناتی
- 17 غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان گرفتار، مقدمہ درج
- جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
- فتح جنگ:غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پناہ دینے والا مالک مکان محمد خان تھانہ نہو ایئر پورٹ پولیس کی حراست میں ۔
- سعودی پاک بزنس کونسل پائیدار تجارت کا بڑا فورم:شہزادہ منصور آل سعود
- اسلام آباد،سوتیلی بیٹی سے زیادتیکرنے والے سفاک شخص کوسزائے موت دینے کا حکم
- 3مسلح نقاب پوش ڈاکو سٹور میں داخل نوجوان سے گن پوائنٹ پر ہزاروںنقدی موبائیل فون قیمتی اشیا چھین کر فرار
- راولپنڈی نالہ لئی پر تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع
- سوذوکی پک اپ اور رکشہ میں تصادم، 1 شخص شدید زخمی
- گورنر راج ‘ بنوں سمیت جنوبی خیبرپختونخوا میں ترقی کی امیدیں بڑھ گئیں
- لاہور فیصل آباد ریلوے ٹریک کی بندش، متعدد ٹرینوں کا شیڈول متاثر
- 10 گینگز کے 18 ملزمان گرفتار،منشیات کیخلاف کریک ڈان کے دوران25منشیات سپلائرز گرفتار
- راولپنڈی :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز عمر وقار ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- یڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاسنگ اتھارٹی اور FDHL کے درمیان شراکت داری
- پنجاب اور کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات انعقاد یقینی بنانے کیلئے سماعت 28اکتوبر مقرر
- ڈائریکٹر واٹر سپلائی کا کشمیر پوائنٹ فلٹریشن پلانٹ کا دورہ
- راولپنڈی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں،43ملزمان گرفتار مقدمات درج
- تھانہ مندرہ کے علاقے میں ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتیں
- سوڈان میں بازار پر ڈرون حملہ خواتین سمیت بچوں 53 افراد جان بحق
