کراچی (بزنس رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے نئے یونیفارم کی تیاری کے لیے معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (HSY) کا انتخاب کرلیا ہے۔ نئے یونیفارمز کی رونمائی پی آئی اے کے نئے بوئنگ 787 طیارے کی پہلی پرواز کے موقع پر کی جائے گی، جو 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن نے گزشتہ ماہ کراچی میں ملک کے معروف فیشن ڈیزائنرز کو نئے یونیفارم ڈیزائن کرنے کی دعوت دی تھی۔ پیش کردہ ڈیزائنز میں جدت، اعلیٰ معیار اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کی عکاسی کو مدنظر رکھتے ہوئے حسن شہریار یاسین کے ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ 31 اکتوبر کو لندن سے اسلام آباد جانے والی بوئنگ 787 کی پہلی پرواز میں پی آئی اے کا عملہ نئے یونیفارمز میں ملبوس ہوکر مسافروں کا استقبال کرے گا۔پی آئی اے کی نئی انتظامیہ مسافروں کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ اس سلسلے میں جدید اور تفریحی سہولیات سے آراستہ طیاروں کی شمولیت، موجودہ بیڑے کے طیاروں میں نئی نشستوں اور کیبن کی تنصیب، عملے کی بہتری اور کھانوں کے نئے مینو سمیت متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- اٹک :پیرا فورس اور ٹریفک پولیس کے افسران ناجائز تجاوزات کیخلاف کارروائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ۔
- گوجرخان: حاجی محمد شاہد صراف کا راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر شرکاء کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- حاجی محمد شاہد صراف راجپوت جیولر اینڈ زرگر ایسوسی ایشن کے آل پنجاب کا صدر منتخب
- کیئر پاکستان اور دی کوکاکولا فانڈیشن کے ہوم شیفس پراجیکٹ کی تکمیل
- ایران، عراق کیلئے فضائی سفر کرنیوالے پاکستانی زائرین ہوشیار باش
- جنرل بس سٹینڈ پیرودھائی کے تمام تر اختیارات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو منتقل
- پنجاب بھر میں گیارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 53سے 65فیصد تک رہا
- لاہور’ پولو میچ میں کھلاڑی و گھوڑے بڑے حادثے سے بچ گئے
- پاکستان سکواش پرراج کرتا تھا، آج ہم بہت پیچھے ہیں:جہانگیر خان
- 13ویں شوبو اِپون جے کے اے لاہور کراٹے چمپئن شپ اختتام پذیر
- فاسٹ بولر محمد شامی بھارتی ٹیم میں کم بیک کے لیے پُرامید
- عماد وسیم بچوں سے نہیں ملتے، اکیلی پرورش کر رہی ہوں:ثانیہ اشفاق
- حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
- سمانتھا کے خوشبو برانڈ کی کمائی 120 کروڑ سے بھی آگے نکل گئی
- رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنیکی خواہش
- جھانوی کپور کا فوٹوگرافروں پراپنی نامناسب تصاویر بنانے پر تحفظات کا اظہار
- میکا سنگھ کا دلیر مہندی کی بے عزتی کرنے پر بھارتی وزیر سے معافی کا مطالبہ
- ایچ ایس وائے کا موبائل فون اور ذاتی اکائونٹس ہیک، مداحوں کو خبردار کر دیا
- سجاد علی کے بھائی گلوکار وقار علی کینسر میں مبتلا’ مداحوں سے دعائوں کی اپیل
- ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران انسداد جرائم میٹنگ کے دوران ماڈل ٹائون ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
