لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، جہاں جمعے کو صبح 7 بجے پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 347 ریکارڈ کیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح انتہائی بلند اے کیو آئی 500 تک پہنچ گیا۔آئی کیو ائیر کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور جمعے کو صبح 288 اے کیو آئی کے ساتھ عالمی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس نے صبح 7 بجے لاہور کا اے کیو آئی 347 ریکارڈ کیا جبکہ جمعرات کو اسی وقت لاہور کا اے کیو آئی 305 تھا، یوں جمعے کو پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کی ریڈنگ میں 42 پوائنٹس اضافہ ہوا، مختلف پلیٹ فارمز پر ریڈنگز میں فرق مانیٹرنگ اسٹیشنز اور ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے کے اوقات کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔آئی کیو ائیر کی عالمی درجہ بندی میں بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی 243 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے، سینیگال کا شہر ڈاکار 194 کے ساتھ تیسرے اور بھارتی شہر کولکتہ 178 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا
لاہور ایک بار پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر، اے کیو آئی 347 ریکارڈ

