اسکرین گریب
گبد بارڈرکراسنگ اورگوادر شہر میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گوادر شہر اور گردونواح میں کلیئرنس آپریشن میں خاتون دہشتگرد سمیت 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطاق دہشتگردوں کے حملے میں ایک شہری شہید ہوا اور چند گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسزکا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔
پاکستانسکیورٹی فورسز نے گوادر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی، 10 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

