لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ میں قیوم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون’چوہنگ میں ابرار سے 2لاکھ 42 ہزار روپے اور موبائل فون’ غازی آباد میں زمان سے 2لاکھ25ہزار روپے اور موبائل فون’ لوہاری گیٹ میں زین سے 2لاکھ روپے’ موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ ریس کورس اور سمن آباد سے گاڑیاں جبکہ رنک محل سبزہ زار اور شفیق آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
