لاہور (پ ر) انڈونیشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن رحمت ہندیارٹا کسومہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور کا دورہ کیا، جہاں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلیمی شراکت داری، مشترکہ تحقیق اورطلبہ و اساتذہ کے علمی تبادلوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یو ایم ٹی کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ انوویشن پروفیسر عابد شیروانی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی تعلیمی روابط اور تحقیقی تعاون نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بناسکتے ہیں۔ انہوں نے عالمی سطح پر طلبہ کو تعلیمی و ثقافتی تجربات فراہم کرنے کے لیے یو ایم ٹی کے عزم کا اظہار کیا۔ انڈونیشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن رحمت ہندیارٹا کسومہ نے یو ایم ٹی کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا اعلیٰ تعلیم اور جدید تحقیق کے فروغ کے لیے یو ایم ٹی کے ساتھ اشتراک کے امکانات پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں میں شراکت داری سے طلبہ اور اساتذہ کے لیے تعاون اور علمی تبادلے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ملاقات میں یو ایم ٹی کے پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان، وائس پرووسٹ ڈاکٹر سامیہ اور ڈائریکٹر آٹ ریچ اینڈ انٹرنیشنلائزیشن معتقی ملک سمیت اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر انڈونیشین وفد اور طلبہ کے درمیان سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں تعلیمی تعاون، ثقافتی روابط اور بین الاقوامی مواقع پر گفتگو کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر یو ایم ٹی کے پروفیسر عابد شیروانی اور انڈونیشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن رحمت ہندیارٹا کسومہ کے درمیان تحائف اور سووینئرز کا تبادلہ ہوا۔
بریکنگ نیوز
- مودی سرکار کی ناقص پالیسیاں بھارت عالمی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ
- ریاست مخالف مواد کی تشہیر کا مقدمہ، اینکر اقرار الحسن کی درخواست ضمانت مسترد
- بنگلہ دیش پاکستان کیساتھ دوطرفہ تجارت کوفروغ دینے کا خواہشمند
- لاہور: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات موقع پر وکلاء خواتین کا گروپ فوٹو۔
- تمنا بھاٹیا نے انو کپور کے نازیبا تبصرے پر ردعمل کا اظہار کر دیا
- ماں بننے کے بعد وزن پر تنقید، کترینہ کیف نے خاموشی توڑ دی
- 90 فیصد عوام جسم نمایاں کرنیوالا لباس نہیں پہنتے’ عروب جتوئی
- ایمن خان کی دلکش تبدیلی نے مداحوں کو حیران کر دیا
- پاکستان ہاکی کے سابق کپتانشہباز سینئر نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا
- رونالڈو نے میسی کو ہرا کر بیلن ڈی اور آف آل ٹائم ایوارڈ جیت لیا
- پاکستان اور ایران میں فٹ بال کے فروغ کیلئے اہم معاہدہ
- ثانیہ مرزا نے مسجد کیلئے اکیڈمی کی زمین عطیہ نہیں کی: والد کی دعوئوں کی تردید
- ایل ڈی اے سٹی کی سٹریٹ لائٹس 100فیصد سولر پر منتقل ، فنڈز کی منظوری
- ایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال، 2 روز میں قیمت30سے40روپے کم
- دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون جاری
- لاہور: شائقین کرکٹ قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آخری میچ دیکھ رہے ہیں۔
- لاہور سے بچوں کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
- آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ا یگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- پولیس نے چار سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو پیاروں سے ملوا دیا
