بٹگرام(این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنے دورِ
حکومت کے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔ ٹگرام میں یومِ نجات کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور ارکان اسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی حکومت کی بحالی کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے 13 سالہ دورِ اقتدار میں عوام کو کرپشن اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں دیا، پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی اور وزرا کو اپنے اعمال کا حساب دینا ہوگا۔وفاقی وزیر امور کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنے دورِ حکومت میں کیے گئے اقدامات کا بھی جواب دینا ہوگا۔
پی ٹی آئی قیادت کو اپنے دورِ حکومت کے اقدامات کا جواب دینا ہوگا: امیر مقام

