راولپنڈی میں سوڈان کے وزیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (پولیس) بابیکر سمرا مصطفیٰ علی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باھمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بالخصوص سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی اور ادارہ جاتی تعاون کے حوالے سے تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل سے سوڈان کے وزیر داخلہ کی ملاقات، انسداد دہشت گردی پر بات چیت

