لاڑکانہ ( بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو سیاسی اختلافات ختم کرکے معاشی مسائل پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی سے جھگڑنے کے بجائے تمام سیاسی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے،اگر ہم پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان سے لڑتے رہیں گے تو معاشی ترقی کب کریں گے؟،وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بہت مثبت رہی اور وفاق کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائی گئی ہے۔لاڑکانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ سابق وزیر خارجہ کی حیثیت سے وفاقی حکومت کو مشورہ دیتے ہیں کہ اختلافات ختم کرکے ملک کی معاشی صورتحال پر توجہ دی جائے۔ حکومت کی توجہ سیاسی اختلافات کے بجائے عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے حل پر ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو صوبائی اور سیاسی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے چاہییں اور ہر کسی سے جھگڑنے کے بجائے تمام فریقین کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
بریکنگ نیوز
- کراچی کو ایسا شہر بنانا ہے جس پر سب فخر کرسکیں، گورنر سندھ
- ہر کسی سے جھگڑنے کے بجائے بات چیت کی جائے:بلاول بھٹو
- اپر کرم : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
- شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا149واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلیسے متعلق کیس جلد سماعت درخواست سپریم کورٹ میں دائر
- گرفتاری ہو یا موت، شیخ حسینہ کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان
- شہباز شریف کی 100 فیصد ڈیجیٹل دائیگیوں کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف ٹی ڈی اے پی کی تعمیر نو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- امریکی سٹاک مارکیت کریش سرمایہ کاروں کے 25 کھرب ڈالر ڈوب گئے ٹرمپ نیتن یاہو کی شکست پر تہران مین جش
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی کمی
- ظہران ممدانی کے بعد امریکا کے ایک اور بڑے شہر میں ایشیائی نژاد میئر منتخب
- وزیراعظم شہباز شریف کا مجوزہ دور ہ روس’ 148 کمپنیوں ‘ 169نمائندوں کی فہرست تیار
- عراق کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے اپنی سرزمین دینے سے انکار
- رائیونڈ:تبلیغی اجتماع کی خیمہ بستی کا منظر ‘شرکاء کی بڑی تعداد اجتماع میں موجود ہے
- بینکنگ بحران اور یوئینو بینک اسکینڈل پیراگوئے کے صدر سینتیاگو پینا مستعفی
- کیپٹن محمد سرور شہید کا116واں یوم پیدائش 10نومبر کو منایا جائے گا
- پاکستان سوڈان میں مشترکہ چیلنچز سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون ضروری فیلڈ مارشل
- مکہ معاہدہ بحرانوں کا سامنا کرنے کیلئے اہم اقدام ہے:شہزادہ عبدالعزیز بن سعود
- راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سوڈان کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل بابیکر سمرا مصطفی علی مصافحہ کر رہے ہیں
