Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پٹرول ‘ ڈیزل سستا ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں5 فیصد کمی کا اعلان
    • پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ
    • ماسکو:چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور روسی پراسیکیوٹر جنرل الیگزنڈر گلسان کاایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد گروپ فوٹو۔
    • مولانا فضل الرحمن کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں:طلال چودھری
    • سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے زندگی کی76 بہاریں دیکھ لیں
    • پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑے گا:شوکت یوسفزئی
    • کراچی کو ایسا شہر بنانا ہے جس پر سب فخر کرسکیں، گورنر سندھ
    • ہر کسی سے جھگڑنے کے بجائے بات چیت کی جائے:بلاول بھٹو
    • اپر کرم : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
    • شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا149واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلیسے متعلق کیس جلد سماعت درخواست سپریم کورٹ میں دائر
    • گرفتاری ہو یا موت، شیخ حسینہ کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان
    • شہباز شریف کی 100 فیصد ڈیجیٹل دائیگیوں کیلئے لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف ٹی ڈی اے پی کی تعمیر نو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • امریکی سٹاک مارکیت کریش سرمایہ کاروں کے 25 کھرب ڈالر ڈوب گئے ٹرمپ نیتن یاہو کی شکست پر تہران مین جش
    • سونے کی فی تولہ قیمت میں 6500 روپے کی کمی
    • ظہران ممدانی کے بعد امریکا کے ایک اور بڑے شہر میں ایشیائی نژاد میئر منتخب
    • وزیراعظم شہباز شریف کا مجوزہ دور ہ روس’ 148 کمپنیوں ‘ 169نمائندوں کی فہرست تیار
    • عراق کا امریکا کو ایران پر حملوں کیلئے اپنی سرزمین دینے سے انکار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ

    By Khabrain Newsنومبر 7, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب)، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پراسیکیوٹر جنرل آفس، روسی فیڈریشن کے مابین ماسکو ، روس میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مؤثر بنانے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ پیشرفت احتساب کے شعبے میں ادارہ جاتی روابط اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔مفاہمت کی یادداشت پر چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور روسی فیڈریشن کے پراسیکیوٹر جنرل، مسٹر الیگزینڈر ولادیمیرووچ گوتسان نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے ذریعے دونوں اداروں نے باہمی تعاون، شفافیت، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ مفاہمت دونوں اداروں کے مابین تعاون کا ایک جامع فریم ورک فراہم کرتی ہے، جس میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے تدارک کے حوالے سے تجربات، مہارت اور بہترین عملی طریقہ ہائے کار کا تبادلہ، قانونی نظام اور متعلقہ قوانین سے متعلق معلومات کا اشتراک، نیز بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں باہمی قانونی معاونت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین تعاون سے متعلق قانونی امور پر مشاورت شامل ہے۔مفاہمت کی یادداشت کے تحت مشترکہ بین الاقوامی کانفرنسوں، ورکشاپس، اجلاسوں اور گول میز مباحثوں کے انعقاد، ماہرین کے باہمی دوروں اور افسران کی پیشہ ورانہ تربیت و استعداد کار میں اضافے کیلئے بھی تعاون کیا جائے گا۔اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط پاکستان اور روسی فیڈریشن کے اس مشترکہ عزم کا مظہر ہیں کہ ادارہ جاتی تعاون کو مضبوط بنایا جائے، پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ کیا جائے اور بدعنوانی و مالی جرائم کے خلاف عالمی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کیا جائے۔ توقع ہے کہ یہ معاہدہ مسلسل ادارہ جاتی روابط، استعداد کار میں اضافے اور سرحد پار تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک عملی بنیاد فراہم کرے گا۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پٹرول ‘ ڈیزل سستا ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں5 فیصد کمی کا اعلان

      مولانا فضل الرحمن کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں:طلال چودھری

      سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے زندگی کی76 بہاریں دیکھ لیں

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.