Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • فلک شبیر تو ابو بکر کے بھی ابو ہیں سارہ خان کا دلچسپ بیان
    • پاکستان برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عملدرآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ
    • بلوچستان کے حالت دیکھ کر دل خون کے انسو روتا ہے جسٹس جمال مندوخیل
    • سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دئیے
    • پنجاب میں کرپشن کے الزامات، چوہدری سالک نے نوٹس ملنے کی تصدیق کردی
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا صدارتی بیانیہ منظور
    • پٹرول ‘ ڈیزل سستا ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں5 فیصد کمی کا اعلان
    • پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ
    • ماسکو:چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور روسی پراسیکیوٹر جنرل الیگزنڈر گلسان کاایم او یو پر دستخط کرنے کے بعد گروپ فوٹو۔
    • مولانا فضل الرحمن کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں:طلال چودھری
    • سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے زندگی کی76 بہاریں دیکھ لیں
    • پی ٹی آئی کو اپنے لیے راستہ خود ہی نکالنا پڑے گا:شوکت یوسفزئی
    • کراچی کو ایسا شہر بنانا ہے جس پر سب فخر کرسکیں، گورنر سندھ
    • ہر کسی سے جھگڑنے کے بجائے بات چیت کی جائے:بلاول بھٹو
    • اپر کرم : افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، مسلح افغان خارجی گرفتار
    • شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا149واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا
    • یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
    • بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلیسے متعلق کیس جلد سماعت درخواست سپریم کورٹ میں دائر
    • گرفتاری ہو یا موت، شیخ حسینہ کا دسمبر میں بنگلہ دیش واپسی کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عملدرآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ

    By Khabrain Newsنومبر 7, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کا ہفتہ وار بریفنگ میں مزید کہنا تھا کہ آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس استنبول میں منعقد ہوا، اجلاس میں فلسطین، یمن، امریکہ، اسرائیل اور ایران کے تنازع اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یمن اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت، جبکہ سعودی عرب اور یمن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، علاقائی تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ضروری ہے۔ترجمان نے کہا کہ جاری سفارتی کوششوں بشمول اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہیں، آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا رکاوٹ جہاز رانی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مکہ اور مدینہ کے علاقوں پر حوثی بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، مقدس مقامات کے قریب حوثی حملے سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، حوثی حملے اسلام کے مقدس مقامات کے تقدس اور شہریوں کی سلامتی کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور مکہ اتحاد برائے دفاع سے وابستگی کا اعادہ کیا ہے، بیرونی جارحیت اور خطرات کے خلاف خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دورہ پاکستان کی اجازت بھارتی حکومت کو دینی ہے، بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے شرکت کا فیصلہ قیادت ادارہ جاتی مشاورت کے بعد کرے گی۔مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود جلد ریاض میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ایران امریکا تنازع پر پاکستان نے ایک مخلص ثالث کی حیثیت سے سہولت کاری فراہم کی اور 47برس سے ایک دوسرے سے بات چیت نہ کرنے والے دو ممالک کو ایک چھت تلے مذاکراتی میز پر بٹھایا، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔علاقائی امن صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے خطے اور اس سے باہر کے ممالک کے مفاد میں ہے۔ پاکستان بابا گرونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن تقریبات کے لئے سکھ یاتریوں کے استقبال کا منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے، اجلاس 20تا 22نومبر نئی دہلی میں شیڈیول ہے جس میں شرکت کا فیصلہ قیادت ادارہ جاتی مشاورت کے بعد کرے گی۔سجاد حیدر خان نے مطلع کیا کہ پاکستان کی روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول سے متعلق قرارداد 180ووٹوں سے منظور ہوئی، پاکستانی قرارداد تحمل، توازن اور مذاکرات پر زور دیتی ہے، جس کا مقصد علاقائی تنازعات کے خطرات کم کرنا ہے، صرف دو ممالک بھارت اور اسرائیل نے قرارداد کی مخالفت کی جو کہ ان ممالک کی پالیسیوں کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہے ۔ان دو ممالک کے منفی ووٹ بین الاقوامی امن و استحکام سے متعلق ان کے وعدوں کی سنجیدگی پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں اور منفی ووٹنگ علاقائی عدم استحکام کے بنیادی محرک کی ذہنیت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
    دفتر خارجہ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان برطانیہ کا دہشتگردی منشیات سمگلنگ سائبر کرائم کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

      بلوچستان کے حالت دیکھ کر دل خون کے انسو روتا ہے جسٹس جمال مندوخیل

      سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دئیے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.