اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے اندر سیاسی حکمت عملی اور مولانا فضل
الرحمان کے ساتھ مل کر چلنے کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرنے لگے، اپوزیشن اتحاد کو مضبوط بنانے اور حکومت مخالف تحریک میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ساتھ لے کر چلنے کے معاملے پر تحریک انصاف کی قیادت دو مختلف آرا میں تقسیم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر اس معاملے پر خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت اور پنجاب کی قیادت کے درمیان واضح اختلافات سامنے آئے ہیں، جہاں ایک جانب خیبرپختونخوا کے سرکردہ رہنما مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی تعاون اور مشترکہ جدوجہد کے حامی دکھائی دے رہے ہیں، وہیں دوسری جانب پنجاب کی قیادت اور مرکزی سطح پر موجود بعض سینئر رہنماں نے مولانا کی حالیہ بیان بازی کے باعث ان کے ساتھ غیر مشروط سیاسی اتحاد پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر، عاطف خان اور خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے دیگر اہم صوبائی رہنماں نے پارٹی قیادت کو مولانا فضل الرحمان کے ساتھ چلنے اور مشترکہ سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی قیادت کی رائے ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے، اس لیے سیاسی اختلافات اور ماضی کی تلخیوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی قیادت کا مقف ہے کہ ملک میں جاری سیاسی کشیدگی، حکومت مخالف سیاسی سرگرمیوں اور جمہوری حقوق کے حوالے سے مشترکہ جدوجہد کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ضروری ہے۔ اس تناظر میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی تعاون کو اپوزیشن کی قوت میں اضافے کا ذریعہ سمجھا جا رہا ہے۔تاہم تحریک انصاف کی پنجاب سے تعلق رکھنے والی قیادت اور مرکزی سطح پر موجود بعض سینئر رہنماں نے مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان رہنماں کا مقف ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ملکی اداروں کے خلاف کی جانے والی بیان بازی اور سخت تنقید کی کسی صورت حمایت نہیں کی جا سکتی۔ سیاسی اتحاد اپنی جگہ لیکن اداروں کے خلاف بیانات کو سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کی جانب سے یہ مقف سامنے آیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو ملکی اداروں کے خلاف بیانات دیتے ہوئے محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے اور ایسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے جس سے سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہو۔ تحریک انصاف کے ان رہنماں کا خیال ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا مطلب یہ نہیں کہ کسی دوسری جماعت کے سربراہ کے ہر بیان اور سیاسی مقف کی بھی تائید کی جائے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کی قیادت مولانا فضل الرحمان کے ساتھ سیاسی معاملات کو الگ اور ان کی بیان بازی کو الگ دیکھنے کی حامی ہے۔ ان کے نزدیک کسی جماعت کے ساتھ انتخابی، پارلیمانی یا حکومت مخالف سیاسی تعاون کے لیے ضروری نہیں کہ اس جماعت کے ہر مقف سے اتفاق بھی کیا جائے۔ یہی وہ بنیادی نکتہ ہے جس پر تحریک انصاف کے اندر اختلافات نمایاں ہو رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا سٹیٹ بینک کے دورے کے موقع پر گورنر جمیل احمد اور دیگر حکام کے ہمراہ گروپ فوٹو۔
- پاکستان نے عالمی سطح پر منفرد مقام حاصل کر لیا:فواد چوہدری
- مولانا فضل الرحمان کیساتھ چلنے پر تحریک انصاف دو دھڑوں میں تقسیم
- جناح ہائوس حملہ کیس ،شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8دسمبر تک توسیع
- آصف زرداری صدر’ یوسف رضا گیلانی فارم 47سے چیئرمین سینیٹ بنے:اسد عمر
- سیالکوٹ پولیس کی کارروائی’ جیولر کے گھر سے لوٹا 2 کلو سونا برآمد کرلیا
- امریکی انتخابات ‘ پاکستانی معیشت پر اثرات کے حوالے سے نئی بحث
- استنبول:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان او آئی سی وزارتی اجلاس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔
- برق رفتاری مجھے زمانے نے سکھائی ہے، وزیراعظم کے اعتراف پر محسن نقوی کا دلچسپ جواب
- 24 گھنٹے ڈیوٹی ‘ روبوٹس کی کارکردگی کا پول کھول دیا’ 6میں سے 2 ناکام
- او آئی سی ممالک کے درمیان تجارت اور برآمدات کے فروغ کیلئے مشترکہ حکمت عملی ناگزیر ہے: جام کمال خان
- ایران جنگ’ دشمن کے ریڈار کا سراغ لگانے والا امریکی جاسوس طیارہ برطانیہ پہنچ گیا
- درآمدی گندم کا جہاز پاکستان پہنچ گیا، آٹے کی قیمتوں میں کمی کی توقع
- ملکی مفاد کو سیاسی اختلافات پر ترجیح دینا وقت کی ضرورت : احسن اقبال
- لاہور:حق نواز روڈ پر مسمار کی گئی عمارت’ دوسری تصویر میں نئے سرے سے تعمیر جاری ہے۔
- سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ایم این اے نور عالم خان کے بھتیجے اور نادرا کےڈپٹی ڈائریکٹر فہد خان کے قتل کی مذمت
- اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے آنے والے اجلاس کی تیاری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- پشاور میں فائرنگ سے نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق
- ٹیست میچز میں پر فارمنس سینئرز کی بھی زمہ داری ہے سعود شکیل
