راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)حکومتِ پنجاب نے ممتاز معالج قلب، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قربان حسین خان کو ایسوسی ایٹ پروفیسر آف کارڈیک لیکٹروفزیالوجی گریڈ 19 کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ ڈاکٹر قربان حسین خان نے 2004 میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساتھمپٹن سے میڈیکل کی تعلیم مکمل کی۔ وہ امراضِ قلب اور دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کے علاج میں اعلی تخصیصی قابلیت رکھتے ہیں۔دھڑکن کے امراض اور پیس میکر ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی سرٹیفکیشن بھی حاصل کر چکے ہیں۔ماہر امراضِ قلب کی تربیت اور امتحانات میں بھی اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ طبی تحقیق، مریضوں کے علاج اور ہسپتال کے انتظامی امور میں بھی انکا کردار قابل ذکر ہے۔ سماجی اور طبی حلقوں کی ممتاز شخصیات نے
