راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر اور تحصیلوں میں صفائی کے نظام کو مثر بنانے کے ساتھ اینٹی سموگ، اینٹی لٹرنگ اور اینٹی ڈینگی صفائی و آگاہی مہم پر بھی بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔ ایم ڈی ستھراپنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر جمعہ کے روز مساجد کے اندرونی حصوں اور بیرونی احاطوں کی صفائی، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں، کمیونیکیشن ٹیم نے شہر کی جامع مساجد میں نمازیوں کو صفائی کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ کوڑا کرکٹ سڑکوں، گلیوں اور کھلے مقامات پر پھینکنے کے بجائے مقررہ ویسٹ کلیکشن پوائنٹس پر ڈالیں، اپنے گھروں اور محلوں کو صاف رکھیں اور صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ کمیونیکیشن ٹیم نے شہریوں کو یہ پیغام بھی دیا کہ صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنا اجتماعی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے ہر شہری کا عملی تعاون ضروری ہے۔اینٹی سموگ مہم کے تحت شہریوں اور دکانداروں کو کوڑا کرکٹ اور دیگر فضلہ کھلے مقامات پر جلانے سے گریز کرنے، ماحول میں دھواں اور آلودگی پھیلانے والے عوامل کی روک تھام اور صفائی کے مقررہ اصولوں پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی۔ فیلڈ ٹیموں کی جانب سے سڑکوں، بازاروں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اٹھانے اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ گردوغبار اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کی کوششوں کو مثر بنایا جا سکے۔اینٹی لٹرنگ مہم کے سلسلے میں ستھرا پنجاب ایجنسی کا اینٹی لٹرنگ سکواڈ بھی شہر کے مختلف علاقوں، بازاروں اور تجارتی مراکز میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سکواڈ کی جانب سے کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کی نگرانی، دکانداروں اور شہریوں کو وارننگز جاری کرنے اور صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو واضح کیا جا رہا ہے کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے سے نہ صرف شہر کا ماحول متاثر ہوتا ہے بلکہ صفائی کے نظام میں بھی مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔اسی طرح اینٹی ڈینگی مہم کے تحت صفائی سرگرمیوں اور عوامی آگاہی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ شہریوں کو گھروں، گلیوں، محلوں، خالی پلاٹوں اور دیگر مقامات پر صفائی برقرار رکھنے، پانی جمع نہ ہونے دینے اور ایسی جگہوں کی نشاندہی و صفائی کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے جہاں مچھروں کی افزائش کا خدشہ ہو۔ کمیونیکیشن ٹیم کی جانب سے شہریوں کو بتایا جا رہا ہے کہ صاف ستھرا ماحول اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ڈینگی کے پھیلا کے خطرات کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے متعلقہ افسران، فیلڈ اسٹاف اور کمیونیکیشن ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ صفائی آپریشن کے ساتھ اینٹی سموگ، اینٹی لٹرنگ اور اینٹی ڈینگی مہم کو بھی بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مساجد، بازاروں، مرکزی شاہراہوں اور گلی محلوں میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے، شہریوں کی آگاہی کے لیے سرگرمیاں تیز کرنے اور فیلڈ آپریشن کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے پر زور دیا۔رانا ساجد صفدر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں، کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر ڈالیں، کچرا جلانے سے اجتناب کریں، پانی جمع نہ ہونے دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف، سرسبز، سموگ اور ڈینگی سے محفوظ راولپنڈی کا قیام مشترکہ کوششوں اور شہریوں کے ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے ہی ممکن ہے۔
