گلگت ( بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے کینیڈین حکومت کا تعاون قابلِ تحسین ہے۔ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے منفرد اہمیت کا حامل خطہ ہے، جہاں سیاحت، معدنیات، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔صوبائی حکومت کی ترجیح ہے کہ بین الاقوامی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس مقصد کے لیے خصوصی اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں اور ون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔کینیڈین سیاحوں کو گلگت بلتستان کے سیاحتی مواقع سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا، جس کے لیے کینیڈین حکومت کا تعاون درکار ہوگا۔ صوبائی حکومت سرمائی سیاحت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلگت بلتستان کے گلیشیرز کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ان کے تحفظ کے لیے گلیشیر پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔ گلیشیرز کی موثر نگرانی اور تحفظ کے لیے کینیڈین حکومت کی جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی سیاحتی مقامات تک رسائی کو ممکن بنانے اور ان کے تحفظ کے لیے متعلقہ محکمے کام کر رہے ہیں۔اس موقع پر کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈین حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کر رہی ہے۔ کینیڈین سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے مواقع سے روشناس کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔گلگت بلتستان سیاحت اور قدرتی وسائل کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل اور منفرد خطہ ہے۔ یہاں کے عوام اپنی مہمان نوازی کے باعث دنیا بھر میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
بریکنگ نیوز
- چکوال،شراب فروش قاصد کے قبضہ سے 330 لیٹر شراب،جعلی سٹکرز اور استعمال گاڑی بر آمد، مقدمہ درج
- وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات
- راولپنڈی: ایس ایس پی انوسٹی گیشن سیف اللہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں مسائل سن کر احکامات جاری کرتے ہوئے۔
- راولپنڈی: پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، زیر حراست افراد سے برآمد ہونیوالی چرس۔
- شہر بھر میں تجاوزات اور ٹریفک جام سے راولپنڈی میں نظام زندگی مفلوج
- راولپنڈی میں تعلیمی اصلاحات اور کارکردگی بہتری کیلئے عملی اقدامات جاری
- پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی نے مختصر عرصے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،امین الحق
- راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی تین روزہ فوڈ سیفٹی و آگاہی مہم کا آغاز
- ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کا صفائی و آگاہی مہم پر بھرپور عملدرآمد
- وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس استثنیٰ کے آن لائن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح
- ڈاکٹر قربان حسین خان کی ایسوسی ایٹ پروفیسر آف کارڈیک لیکٹروفزیالوجی گریڈ 19 کے عہدے پر ترقی
- سرکاری اراضی واگزار کروانے کے بعد سیکٹر ڈویلپمنٹ پر بھرپور کام جاری
- نکاح فیس 200 روپے مبارکباد کے نام سے زائد وصولی پر پابندی
- محکمہ اینٹی کرپشن نے کارروائی کرکے جعلی کورٹ فیس ٹکٹس بنانے والے نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا’ 9 افراد کیخلاف مقدمہ
- آئی جی پنجاب کی زیر صدارت کرائم کنٹرول سے متعلق دوسرا فالواپ اجلاس
- آئی جی پنجاب عبدالکریم کرائم کنٹرول کی صورتحال اور سنگین جرائم میں کمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دے رہے ہیں۔
- پی ٹی آئی کارکنوں کی نظربندی کیخلاف تینوں درخواستیں نمٹا دی گئیں
- کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت کا این او سی نہیں ملے گا:پنجاب حکومت
- ملتان نے فضائی آلودگی میں لاہور کو بھی پئچھے چھوڑ دیا اے کیو آئی 719 ریکارڈ
- نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں 40ویں سینئر مینجمنٹ کورس کی اختتامی تقریب ،46افسران میں اسناد تقسیم
