چکوال(بیورو رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس عبدالکریم کے احکامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد عاصم (PSP)کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال انسپکٹر سید عاطف رضا، سب انسپکٹر حاجرہ بی بی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی۔ شراب فروش قاصد حسین ولد محمد نواز کے قبضہ سے 330 لیٹر شراب،جعلی سٹکرز اور شراب کی منتقلی میں استعمال ہونے والی گاڑی بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جبکہ ملزم کا ساتھی عرفان شہزاد ولد اللہ دتہ موقعہ سے فرار ہوگیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے کاروائی کرنے والے افسران کو بھرپور شاباش دی گئی ۔
