واہ کینٹ (نامہ نگار) لالہ رخ میں سڑکوں پر مافیا کا قبضہ 30 فٹ سڑک کو 20 فٹ میں تبدیل کر دیا گیا کینٹ بورڈ کے عملے نے آنکھیں موند لیں تفصیلات کے مطابق لالہ رخ میں تعمیر ہونے والے کمرشل پلازوں خصوصا کارنر کے پلازوں نے سائیڈ کی سڑکوں پر اپنی پختہ سیڑھیاں سرکاری زمین پر تعمیر کر کے یا سٹیل کی سیڑھیاں بنا کر 30 فٹ چوڑی سڑک کو 20 فٹ کر دیا جس وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے لیکن ذمہ دار محکمہ کے اہلکار کسی خاص وجہ سے اس جانب توجہ نہیں دے رہے جبکہ کمرشل پلازہ مالکان نے پارکنگ کی جگہ پر بھی سیڑھیاں بنا لی جس کی وجہ سے پارکنگ ختم ہو چکی ہے اور ان پلازوں میں آنے والے کا گاہک اپنی گاڑیاں مین شاہراہوں پر پارک کرنے لگے جس کی وجہ سے مین سڑکوں پر ٹریفک جام رہنے لگا اس کے علاو اکثر ایسی کمرشل بلڈنگز بھی ہیں جنہوں نے پارکنگ کے لیے جگہ نہیں چھوڑی لیکن محکمہ ان تمام تجاوزات پر کوئی ایکشن نہیں لے رہا عوامی حلقوں نے کینٹ بورڈ حکام سے اس اہم مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرنے کا مطالبہ کیا ہے #
