Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین آذربائیجان کے سفیر مسٹر عرفان داوودوف سے ملاقات کر رہے ہیں ۔
    • اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری
    • لاہور،انسداد پولیو مہم جاری، 21لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے
    • اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری
    • چوہدری شافع حسین کا آذربائجان کے سفارت خانے کا دورہ
    • گورنر پنجاب کی سابق ممبرقومی اسمبلی ذوالفقار دلہہ کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت
    • افغانستان ‘ پولیو کے 50 کیسز سامنے آ گئے، وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ
    • بلدیاتی انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں،راجہ ساجد محمود
    • لاہور:ٹرین میں مسافر خطرناک طریقے سے سفر کررہے ہیں جو کسی بھی ناخوشگوار حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔
    • خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں تبادلوں اور تعیناتیوں پر پابندی
    • گوجرانوالہ پولیس مقابلے حقیقی بیٹی کے کیساتھ زیادتی کرنے والے ملزم سمیت 2 ہلاک
    • کینال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوا ر میاں’ بیوی جاں بحق
    • پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیا ں ،2کھلاڑیوں کو ریلیز کردیا گیا
    • بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • ملیحہ علی نے ایم ایم اے ورلڈ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    • عثمان خواجہ کے انکشافات نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کو پھر زندہ کر دیا
    • مکہ اور مدینہ میں باران رحمت ریاض کی جانب داغا حوثیوں کا میزائل اور ڈرونز فضا میں تباہ کردیئے گئے
    • بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے انسانی حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے
    • وزیراعلیٰ سندھ کا تھرپارکر کو آفت زدہ ضلع قرار دینے کا فیصلہ
    • شاہ رخ خان نے کس فلم کے 95 لاکھ روپے معاوضے سے انکار کیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری

    By Khabrain Newsنومبر 8, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ ر)اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبہ فیض آباد تا گلبرگ تک کی کشادگی و بحالی کے منصوبہ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ مجموعی طور پر ابتک منصوبے کے 28 فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے تحت فیض آباد تا
    گلبرگ تک تقریبا 9.3 کلومیٹر طویل دو طرفہ تین رویہ کیرج روڈ تعمیر کی جارہی ہے۔ زیر تعمیر روڈ پر سب گریڈ، سب بیس اور سب بیس (ٹاپ) سمیت کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے اہم حصے انڈر پاس کی تعمیر پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ انڈر پاس کی تمام 153 پائلز کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، پلوں اور نکاسی آب کیلئے مختلف کلورٹس پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی ہدایت پر ایکسپریس وے ایسٹ کے اطراف ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات سمیت غیر مجاز تجارتی سرگرمیوں اور بلڈنگ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزیوں کیخلاف انفورسمنٹ آپریشن بھی تیزی سے جاری ہے۔ آپریشن کے دوران اب تک 58 عمارتیں سربمہر جبکہ سوہان تا کھنہ پل 124 تعمیرات نشاندہی کے بعد مسمار کی گئی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے ہدایت کی کہ بلڈنگ بائی لاز، اراضی کے استعمال سے متعلق قواعد اور فائر سیفٹی کے لازمی تقاضوں پر سختی اور یکساں انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) منصوبے کے تمام سیکشنز پر بیک وقت تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل کے دوران کوالٹی کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں معیار کیساتھ رفتار اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سروس روڈ (ایسٹ) کی تکمیل سے اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک کے دبا میں نمایاں کمی آئیگی اور اسی طرح شہریوں کو فیول کیساتھ وقت کی بچت بھی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ) کے گردونواح میں رہنے والے رہائشیوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم ہونگی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین آذربائیجان کے سفیر مسٹر عرفان داوودوف سے ملاقات کر رہے ہیں ۔

      لاہور،انسداد پولیو مہم جاری، 21لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے

      اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ پر بحالی کا کام تیزی سے جاری

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.