اٹک ( بیورو رپو رٹ) اٹک شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مبینہ منافع خور مافیا کا راج، غیر معیاری کھانے اور چائے مہنگے داموں فروخت، شہری پریشان، اٹک شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مبینہ طور پر منافع خور مافیا سرگرم ہو گیا، غیر معیاری کھانوں اور چائے کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری دونوں ہاتھوں سے لٹنے پر مجبور ہیں، ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار اور صفائی ستھرائی کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری کھانے کھانے سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ چائے اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی من مانے انداز میں وصول کی جا رہی ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک، محکمہ فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر کے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز کا فوری نوٹس لیا جائے، ہوٹلوں میں استعمال ہونے والے اشیائے خورونوش کے معیار، صفائی کے انتظامات اور سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ چیکنگ کی جائے، خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف جرمانوں اور قانونی کارروائی سمیت سخت اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو معیاری اور صحت بخش کھانے مناسب قیمتوں پر میسر آ سکیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلے کو معمولی نہ سمجھا جائے بلکہ عوامی صحت اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوری عملی اقدامات کیے جائیں۔
بریکنگ نیوز
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،7 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
- اٹک شہر کے مختلف ہوٹلوں میں مبینہ منافع خور مافیا کا راج
- پیرس:پاک امریکہ’ شکاگو چیمبر کے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال۔
- اسلام آباد:ایل پی جی آکشن کمیٹی اجلاس کا انعقاد۔
- ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار مرد اور خاتون جاں بحق
- مری بس اسٹینڈ کے قریب ایلیٹ پولیس کی گاڑی بے قابو
- بھارتی پولیس نے بانڈی پور میں مزید دو افراد گرفتار کر لیے
- کیمروں کی مدد سے واسا کی لوہے کی جالیاں چوری کرنے والی گاڑی پکڑ لی گئی
- کراچی، فائرنگ سے ڈاکٹر قتل اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج
- نیوٹان پولیس کی کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
- پنجاب حکومت کاساتذہ کی کارکردگی کی نگرانی مزید سخت کر فیصلہ
- معزز عدالت نے منشیات سپلائر کو سزا سنا دی، مجرم ابرار کو 9 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی
- ماہ اکتوبر میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پیدا ہونے والی خشکی سے وبائی بیماریاں پھیل گئی
- اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سابق پٹواری سمیت دو ملزمان گرفتار
- تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے 5 افراد گرفتار، دا پر لگی رقم، 3 موبائل فون، گھڑیاں اور تاش کے پتے برآمد
- چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ڈی جی نیفٹیک سندھ اور وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر یوتھ پروگرام برائے سندھ فہد شفیق صنعتکاروں کے ہمراہ ملاقات کر رہے ہیں۔
- لاکھوں این سی پی گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کا مطالبہ
- پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کا وفد گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کر رہا ہے۔
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ 1930 مقدمات کے فیصلے کیے
