لاہور ( خبر نگار)گورنر سندھ کا شاہی قلعہ لاہور کا دورہ، پی ڈبلیو سی اے کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے اقدامات کو سراہاگورنر سندھ نہال ہاشمی نے راشد نصر اللہ ، سیکرٹری میاں نواز شریف کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی نجم الثاقب کے ساتھ شاہی قلعہ لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے شاہی قلعہ میں جاری بحالی و تحفظ کے کاموں، عوام کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے اقدامات میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے پی ڈبلیو سی اے کے مقبول سیاحتی پروگرام ہسٹری بائی نائٹ میں بھی شرکت کی اور شاہی قلعہ لاہور کی تاریخی و ثقافتی اہمیت سے آگاہی حاصل کی۔ انہوں نے ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے تاریخی سیاحت کے فروغ اور عوام کو لاہور کی شاندار تاریخ سے منفرد اور دلچسپ انداز میں روشناس کرانے کے لیے پی ڈبلیو سی اے کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈبلیو سی اے نجم الثاقب نے کہا کہ” اتھارٹی تاریخی مقامات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انہیں عوام کے لیے مزید قابلِ رسائی اور دلچسپ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسٹری بائی نائٹ جیسے پروگراموں کا مقصد تاریخی ورثے کو محض محفوظ کرنا ہی نہیں بلکہ عوام کو اس کی تاریخ، ثقافت اور تہذیب سے جوڑنا بھی ہے۔ ایسے اقدامات کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے اور نئی نسل میں اپنے تاریخی ورثے سے آگاہی و دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔”
بریکنگ نیوز
- میں تو ہتھیار نہیں اٹھا سکتا، فوج اسپیس دیگی سیاست کرینگے، نہیں دیگی نہیں کرسکتے: فواد چوہدری
- ڈی جی والڈ سٹی گورنر سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے ۔
- گورنر سندھ کا دورہ شاہی قلعہ’ تاریخی ورثے کے تحفظ اقدامات کو سراہا
- لگژری گاڑیوں پر ٹیکس ریلیف نہیں ملے گا متوسط طبقے کو سہولت دینگے: مصدق ملک
- توانائی کا نیا انقلاب،شمسی اور ہوائی بجلی کی پیداوار میں بڑا اضافہ متوقع
- چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر بلوچستان کے سرکاری افسران اور ماہر امور خارجہ محمد مہدی کا چینی وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا ڈویژن کے قونصلر چینگ وی سے ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو۔
- کافی ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتی ہے،43سال پر محیط تحقیق نے تصدیق کردی
- کراچی:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان یو سی 8 رفاہ عام میں ماڈل محلہ و سڑکوں کا افتتاح کر رہے ہیں۔
- کراچی پر مسلط لوگ لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں جانتے :حافظ نعیم
- عوام کو بغاوت پر اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائیگا محسن نقوی
- ایران معاہدے کیلئے بے تاب دوبارہ حملوں کا امکان انتہائی کم ٹرمپ
- مہنگائی کم کریں نواز کی شہباز کو ہدایت ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی ع معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
- ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے میدان مار لیا راشد منیر ورک گوجرانوالہ چیچہ وطنی سے اسد حنیف کامیاب
- انڈر 19 ایشا کپ پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا
- فرانس میں مہنگائی ‘ حکومتی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے جاری
- ٹی وی پر بابری مسجد کو منہدم ہوتا دیکھ کر میں روپڑی :سونیا گاندھی
- آوارہ کتے طالبہ کو نوچ کر کھاتے رہے، تڑپ تڑپ کر موقع پر ہی جاں بحق
- رایئونڈ عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر
- دنیا بھر میں ہندو برادری نے دیوالی کا تہوارر روایتی جوش و جذبے سے منایا
- بینک ، مالیاتی ادارے آج بند رہینگے
