Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چکوال کے سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ
    • فتح جنگ:ایس پی انوسٹی گیشن اٹک میدم زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں ۔
    • جندول، تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے
    • علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان
    • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ
    • تین روزہ خصوصی فوڈ سیفٹی، اور عوامی آگاہی مہم کامیابی کیساتھ اختتام پذیر
    • 4 افراد گرفتار، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • فتح جنگ:ایپکا عہدیدار ہانی ایپکا ہدایت یار بخاری سے ملاقات کرتے ہوئے۔
    • راولپنڈی: کینٹ بورڈ کی تین روزہ سیفٹی آگاہی مہم کامیابی سے اختتام پذیر۔
    • راولپنڈی:رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، منشیات سپلائرز سے کروڑوں مالیت کی برآمد ہونیوالی منشیات۔
    • راولپنڈی،18 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    • شہدا اور غازیوں کے گائوں بھٹی گجر کا اکلوتا روڈ خستہ ھالی کا شکار
    • بلکسر: گائوں بھٹی گجرکے اکلوتے روڈ کی خستہ ھالی کے مناظر۔
    • وارث خان پولیس کی کارروائی امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میں سپورٹس روم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
    • تھرپارکر: 3نایاب نسل چنکارا ہرن کا جوڑا برآمد،ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار
    • پاکستان کسٹمز کا ای پی زیڈ رسالپور میں مبینہ فراڈ،درآمدی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • اسلام آباد23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام،
    • بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے
    • بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    جندول، تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جندول (نمائندہ خبریں)جندول سب ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے، تاجروں کا کاروبار متاثر، متاثرین نے نقصانات کے ازالے اور متبادل انتظامات کا مطالبہ کردیا۔جندول سب ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے بعد مختلف بازاروں کی رونقیں ماند پڑنے لگیں، کئی مقامات پر دکانوں، پلازوں، چار دیواریوں اور دیگر تعمیرات کو مسمار کرنے کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں، جبکہ جگہ جگہ ملبے اور کچرے کے ڈھیر پڑنے سے شہریوں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تجاوزات کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں جہاں متعدد دکانداروں اور مقامی لوگوں کو لاکھوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہاں کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔ بازاروں میں ملبے، ٹوٹی ہوئی دیواروں اور تعمیراتی سامان کی وجہ سے آمدورفت میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، جس کے باعث خریداروں کی تعداد میں کمی اور مقامی تاجروں کی روزانہ کی آمدن متاثر ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مزید کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ کئی علاقوں میں متاثرہ دکاندار اور مقامی شہری رضاکارانہ طور پر اپنی دکانوں، دیواروں اور دیگر تعمیرات کو خود ہی ہٹانے میں دن رات مصروف ہیں تاکہ مزید نقصان اور سرکاری کارروائی سے بچ سکیں۔مقامی شہریوں اور تاجروں کا مقف ہے کہ جب ان بازاروں میں دکانیں، پلازے اور دیگر تجارتی عمارتیں تعمیر کی جا رہی تھیں تو اس وقت متعلقہ اداروں کی جانب سے مثر نگرانی اور بروقت روک تھام نہیں کی گئی، لیکن اب جب لوگوں نے اپنی جمع پونجی خرچ کرکے کاروبار شروع کر رکھے ہیں تو ان تعمیرات کو تجاوزات قرار دے کر مسمار کیا جا رہا ہے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ قانون کی عملداری اور سرکاری اراضی کی واگزاری کے خلاف نہیں، تاہم کارروائی میں شفافیت، یکساں پالیسی اور متاثرہ خاندانوں کے معاشی حالات کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جن تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، ان کے قانونی ریکارڈ اور ملکیتی حیثیت کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے۔تاجروں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے آپریشن کے بعد بازاروں سے ملبہ اور کچرا فوری طور پر اٹھایا جائے، متاثرہ علاقوں میں صفائی، نکاسی آب اور آمدورفت کے مناسب انتظامات کیے جائیں، جبکہ متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کا جائزہ لے کر ممکنہ ریلیف اور متبادل روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      چکوال کے سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ

      فتح جنگ:ایس پی انوسٹی گیشن اٹک میدم زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں ۔

      علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.