اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات سے سالانہ 2ارب ڈالر نقصان ہوتا ہے، اس قرض سے پاکستان کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت بہترہوگی، قرض قدرتی آفات کے بعد فوری بجٹ معاونت فراہم کرنے کے لئے ہوگا۔اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب، زلزلے اور دیگر آفات سے معاشی نقصانات ہوتے ہیں، 2022کے سیلاب سے پاکستان کو 14.9ارب ڈالر براہ راست نقصان ہوا، 2022کے سیلاب سے 15.2ارب ڈالر کے معاشی نقصانات ہوئے جب کہ91لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے۔اعلامیہ کے مطابق قدرتی آفات سے غریب اور دیہی آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے، خواتین اور لڑکیاں قدرتی آفات سے غیر متناسب طور پر متاثر ہوتی ہیں، اس پروگرام سے آفات سے بچائو اور خطرات کے انتظام میں بہتری آئیگی، پاکستان کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی آفات سے تحفظ شامل ہوگا، آفات کے بعد مالی وسائل کی دستیابی بہتر بنائی جائیگی اور پاکستان کا ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ نظام مضبوط بنایا جائیگا۔اے ڈی بی کے مطابق آفات سے پہلے تیاری انسانی جانیں اور معاشی وسائل محفوظ بناسکتی ہے، تیاری سے مستقبل کے معاشی نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں، پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ کمزور طبقات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، پاکستان کی آفات سے نمٹنے کی استعداد بڑھانے کے لئے معاونت جاری رہے گی۔
قرض
بریکنگ نیوز
- پٹرول’ ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
- ایرانی دکاندار کو نیتن یاہو سے مشابہت مہنگی پڑ گئی، گاہکوں نے دکان کا بائیکاٹ شروع کر دیا
- فیلڈمارشل سید عاصم منیر فاتح ٹیم کو تمغہ دے رہے ہیں۔
- صاف توانائی کا حصول 188 ارب درکار عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدے نبھائے شہباز شریف
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جزو فیلڈ مارشل
- وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مصافحہ کررہے ہیں۔
- تربیلا ہائیڈل میںخرابی’بجلی بحران شدید
- ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
- کوہاٹ اور صوابی میںشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تصاویر۔
- سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اظہارِ دلچسپی
- کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف آپریشن ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید 18 خوارج ہلاک
- خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
- 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
- رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- تھانہ روات راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون
- مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا: صفدر علی عباسی
