انطالیہ’اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک’نامہ نگار خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی بارے ترقی پذیر ممالک سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔ ترکیے کے شہر انطالیہ میں اقوام متحدہ کی 31ویں موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (کوپ 31)کے موقع پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ترقی پذیر ممالک پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرنے پر زور دیا ہے۔”2035تک گرین انرجی پر منتقلی: مستقبل کو توانائی فراہم کرنا” کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم نے صاف توانائی کی جانب منتقلی کے لیے پاکستان کا لائحہ عمل پیش کیا اور موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے بین الاقوامی باقی صفحہ 4بقیہ نمبر 18 مالی معاونت میں اضافے اور سستی ٹیکنالوجی کی فراہمی پر زور دیا۔شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان کے مجموعی توانائی نظام میں صاف توانائی کے ذرائع کا حصہ تقریباً 55فیصد ہو چکا ہے، انہوں نے کہا کہ انطالیہ روانگی سے قبل انہوں نے پاکستان کے ساتویں جوہری بجلی گھر کے ایک اہم حصے کا افتتاح کیا، جو قومی گرڈ میں 1200میگاواٹ صاف بجلی شامل کرے گا۔وزیراعظم کے مطابق حال ہی میں متعارف کرائی گئی آٹو پالیسی کے تحت 2030تک نئی گاڑیوں میں سے 30 فیصد کو الیکٹرک گاڑیوں میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے کم ٹیرف سمیت مختلف مراعات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں حکومت کی جانب سے خریدی جانے والی تمام بسیں اور موٹر سائیکلیں الیکٹرک ہوں گی، جبکہ رواں سال پاکستان میں فروخت ہونے والی ہر 10موٹر سائیکلوں میں سے ایک سے زائد الیکٹرک موٹر سائیکلیں ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ گرین انرجی کی جانب منتقلی کا عمل تیزی سے جاری ہے، تاہم مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے مسلسل مالی معاونت ناگزیر ہے، پاکستان کو 2035تک کم کاربن اخراج والے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے لیے تقریباً 138ارب ڈالر درکار ہیں، جبکہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کی جگہ شمسی توانائی کے استعمال کے لیے مزید 50ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے نیٹ ورک کو وسعت دینے، توانائی ذخیرہ کرنے کے قابل اعتماد نظام قائم کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کو قابل برداشت بنانے کے لیے بھاری سرمایہ کاری درکار ہے، جس کا بوجھ قرضوں میں جکڑی معیشت تنہا برداشت نہیں کر سکتی۔وزیراعظم نے عالمی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ رعایتی شرائط پر مالی معاونت فراہم کریں اور سستی ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت دیں، ان کا کہنا تھا کہ صاف توانائی کے بلند اہداف صرف اجتماعی کوششوں اور بروقت مالی معاونت سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2035تک 35فیصد کا ہدف اسی صورت حاصل ہو سکتا ہے جب رعایتی سرمایہ اور سستی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے مالی وسائل فراہم کیے جائیں۔ عالمی برادری کو ایسا ترقیاتی ماڈل اپنانا چاہیے جو اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں توازن قائم رکھے۔شہباز شریف نے کہا کہ ممالک کو اپنے عوام کی توانائی ضروریات پوری کرنے اور معیشتوں کو ترقی دینے کے قابل ہونا چاہیے، تاہم اس عمل میں کرہ ارض کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صاف توانائی کی جانب منتقلی کے وعدوں کو اجتماعی عزم اور عملی اقدامات کے ذریعے پورا کرنا ہوگا۔ دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میںاقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی (UNFCCC) کے تحت 31ویں کانفرنس (COP31) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سینیٹر شیری رحمان اور دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور دیرینہ تعلقات کا اعادہ کیا اور باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خطے میں طویل عرصے سے جاری تنازع پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات، تحمل، کشیدگی میں کمی اور مسلسل سفارتی روابط جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے جون 2026 میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت طے پانے والی مفاہمتوں کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جانب سے مخلصانہ اور تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی حمایت اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں فریقین نے علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔دریں اثناء وزیراعظم محمد شہباز شریف کوپ 31 کانفرنس کے سلسلہ میں کانفرنس ہال پہنچے جہاں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا COP31 کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی، مصافحہ اور خیرسگالی کے تبادلے کئے ۔ وزیرِ اعظم کی مملکت سعودی عرب کے وزیرِ برائے توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان آل سعود، بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمن اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل اسماعیل اولد شیخ احمد سے ملاقاتیں ہوئیں۔ وزیرِ اعظم کی فلسطین کے وزیرِ اعظم محمد مصطفی سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ فلسطینی وزیرِ اعظم نے عالمی سطح پر فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مؤثر انداز میں آواز اٹھانے اور فلسطینی مؤقف کی تائید پر حکومت اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم کی خاتون اول ترکیہ امینہ اردوان، شام کے صدر احمد الشرع، مملکت سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ خوشگوار ماحول میں ہوئی ان ملاقاتوں میں وزیرِ اعظم اور عالمی رہنماؤں کے مابین دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ملاقاتوں میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی اہمیت کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ شہباز شریف
بریکنگ نیوز
- ڈیزل مزید 7 روپے پٹرول 3 روپے لٹر سستا
- پٹرول’ ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
- ایرانی دکاندار کو نیتن یاہو سے مشابہت مہنگی پڑ گئی، گاہکوں نے دکان کا بائیکاٹ شروع کر دیا
- فیلڈمارشل سید عاصم منیر فاتح ٹیم کو تمغہ دے رہے ہیں۔
- صاف توانائی کا حصول 188 ارب درکار عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدے نبھائے شہباز شریف
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جزو فیلڈ مارشل
- وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مصافحہ کررہے ہیں۔
- تربیلا ہائیڈل میںخرابی’بجلی بحران شدید
- ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
- کوہاٹ اور صوابی میںشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تصاویر۔
- سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اظہارِ دلچسپی
- کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف آپریشن ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید 18 خوارج ہلاک
- خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
- 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
- رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- تھانہ روات راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون
- مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
