لاہور( این این آئی)پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے رواں مالی سال کے ماہ اکتوبر میں 33 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے جبکہ گزشتہ مالی سال ماہ اکتوبر میں 26 ارب سے زائد اکٹھے کئے گئے تھے ۔ مجموعی طور پر رواں مالی سال میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا گروتھ ریٹ 30فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ اہداف بارے اہم اجلاس ہوا جس میں سیکٹر وائز مقررہ اہداف، ٹیکس رجسٹرڈ کاروباروں اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔معظم اقبال سپرا نیکہا کہ 16 سیکٹرز میں ای آئی ایم ایس اور بذریعہ بینکس ٹیکس کولیکشن کے ریکارڈ کی چھان بین کی جائے،ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے ٹیکس ریٹرنز میں جعلسازی کرنے والے عناصر کی نشان دہی ازحد ضروری ہے۔ چیئرمین پی آر اے نے کہا کہ لارج ٹیکس پیئر کمشنریٹ مزید نئے سیکٹرز کی تشکیل پر فوری کام کا آغاز کرے گا اور صوبہ بھر میں جعلی رسیدوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ ا
بریکنگ نیوز
- سیاسی پارٹیوں اور حکومت میںمحاذآرائی، آمنے سامنے ہیں، پلوشہ خان
- پی آر اے نے اکتوبر میں 33 ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے
- کریک ڈائون، ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں نمایاں کمی
- صدر پاکستان کے قافلے کی گاڑی ٹھٹھہ میں خراب ہونے کا انکشاف’ تحقیقات کا حکم
- پنجاب حکومت نے چودھری موسیٰ الٰہی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی
- معدنی وسائل کی مقامی سطح پر پروسیسنگ’ ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینگے’وزیراعلیٰ سندھ
- کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی ‘ پرنس منصور بن محمد السعود کے اعزاز میں عقیل کریم ڈھیڈی کی جانب سے منعقدہ عشایئے سے خطاب کر رہے ہیں۔
- ایران امریکا تنازع’ خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں بڑی کمی
- فوڈ اتھارٹی کی کارروائی’ واٹر پلانٹ’ ریسٹورنٹ’ ناشتہ پوائنٹ بند
- پسند کی شادی میں ناکامی پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی
- سندھ حکومت کا آبادگاروں کیلئے 17 ارب روپے سبسڈی کا اعلان
- ناقص کارکردگی، 13 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ڈی نوٹیفائی’ اسامیا ں خالی
- متعدد وارداتوں میں ملوث میاں بیوی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار
- سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی، پی ایس ای بی کا تعلیمی اداروں کو ٹریننگ پارٹنرشپ کی دعوت
- اسلام آباد’ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے ای آفس سسٹم پر باقاعدہ کام شروع
- والد کے بیہوش ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کی دھڑکن کی نگرانی کی گئی : زین قریشی
- ویڈیو بنا کر کسی کو تھپڑ مار دینا انصاف نہیں وزیراعلی کا ذاتی طور پر انصاف کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ، حسن مرتضی
- 24گھنٹو ں میں 1364 ٹریفک حادثات’ 751 افراد شدیدزخمی
- ایل پی جی کی قیمت مقرر کرنیکا اختیار اوگرا سے واپس، نئی کمپنی قیمت طے کریگی
- مناواں: گمشدہ بچے سے مبینہ جنسی زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
