لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ اسلامپورہ اکرم پارک میں واقع گھر سے 45 سالہ خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کمرے کے مالک نے شدید بدبو کی اطلاع ملنے پر باہر سے تالا لگے دروازے کو کھولا تو اندر سے دو سے تین روز پرانی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ۔اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیںاورجائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیاگیا۔پولیس کے مطابق چالیس سالہ خاتون کی لاش تین سے چار روز پرانی لگتی ہے ،مکان بابر مسیح نامی شخص نے کرائے پر لے رکھا تھا ،خاتون کے جسم پر بظاہر زخم کا کوئی نشان موجود نہیں ،تفتیش اور پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔
