شیخوپورہ (بیورو رپورٹ) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں قدرتی آفات بارش سردی نے وہاں معصوم بچوں ماں بہنوں پر قیامت برپا کررکھی ہے اس موقع پر امت مسلمہ کے حکمران اور بورڈ آف پیس کے
ارکان کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی تنظیموں کی مسلسل خاموشی معنی خیز ہے شدید سردی بے بسی کے عالم میں خیموں سے بارش کا پانی غزہ کے بچے بوڑھے مائیں بہنیں نکال رہی ہیں اس صورتحال پر امت مسلمہ اپنی آنکھیں کھولیں اور بے بس مجبور فلسطینی بھائیوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں انہوں نے کہاکہ بورڈ آف پیس ایک دھکوسلا ثابت ہورہا ہے ایک طرف غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیل بمباری کرکے ظلم و بربریت برپا کیے ہوئے ہیں جبکہ شدید سردی میں وہاں کے معصوم بچوں بوڑھوں اور ماں بہنوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا جارہا ہے جو اذیت ناک صورتحا ل سے دو چار ہے انہوں نے کہاکہ عالمی انسانی حقوق اور امت مسلمہ کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر غزہ کے مسلمانوں کیلئے فوری طبی امداد کے ساتھ ساتھ خوراک اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے فوری ایکشن لیں تاکہ معصوم بے گناہ لوگوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی خاموشی برقرار رہی تو غزہ میں نیا المیہ جنم لے سکتا ہے۔
