اسلام آباد(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور روپانی فانڈیشن نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے مینٹل ہیلتھ اسٹریٹجک پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن یونٹ کے اشتراک سے "ڈیجیٹل ماحول میں بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا جس میں ماہرین تعلیم، ماہرین نفسیات، پالیسی سازوں، اساتذہ، اور طلبہ نے شرکت کی۔۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹرسید محمد عامر شاہ نے وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی نمائندگی کرتے ہوئے افتتاحی خطاب کیا۔پروفیسر ڈاکٹر عامر شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سیکھنے کے مواقع فراہم کرتی ہے، لیکن اس کے بے جا اور غیر منظم استعمال سے بچوں میں بے چینی، ڈپریشن، سائبر بلیئنگ، نیند کی خرابی اور تنہائی جیسے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیجیٹل لچک اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ سیمینار میں وزارت منصوبہ بندی اور روپانی فانڈیشن کے نمائندگان نے بھی خطاب کیا اوربچوں کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر یونیسکو رپورٹ "ڈیجیٹل ماحول میں نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے اخلاقی تحفظات” پر کلیدی پریزنٹیشن دی گئی جس میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے پیدا ہونے والے اخلاقی چیلنجز، بچوں کے ڈیٹا کے تحفظ، نقصان دہ مواد کے اثرات اور بچوں پر مرکوز ڈیجیٹل پالیسیوں کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔سیمینار کے دوران ایک پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوئی جس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم اور یونیسیف پاکستان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ پینل کے شرکا نے کہا کہ بچوں کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول پیدا کرنے کے لیے مثر ضابطہ کاری، ڈیجیٹل لٹریسی، والدین کی رہنمائی، آن لائن حفاظت اور ذہنی صحت کی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بچوں کو سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال، سائبر بلیئنگ سے بچا اور آن لائن دبا سے نمٹنے کے حوالے سے آگاہی دی جائے۔ سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں شرکا نے اپنے تجربات اور تجاویز پیش کیں۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان امریکن شکاگو چیمبر اور بزنس فورم یورپ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
- اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار
- اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار کے شرکاء کا گروپ فوٹو ۔
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری مینٹیننس 13نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- پیرس: پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کی طرف سے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف جبکہ پاکستان بزنس فورم یورپ کی جانب سے چیئرمین سردار ظہور اقبال، بانی حاجی اسلم چوہدری اور نائب صدر حمزہ تاج سکھیرہ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر رہے ہیں۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری احسان الحق باجوہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے
- چوری شدہ 1258 قومی نوادرات پاکستان واپس سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف تفصیلات غائب
- دوران سروس وفات سرکاری ملازمین کے ورثاء کو یکمشت معاوضہ کی ادائیگی کا اغاز
- ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو
- ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
- ایک روز قبل لا پتہ ہونے والی 13ماہ کی بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد
- لاہور:بھاٹی چوک میں بس سٹاپ پر مسافروں کیلئے مخصوص نشستوں پر مزدوروں نے قبضہ جما رکھا ہے۔
- این سی سی آئی اے پشاور ‘ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
- برائلر گوشت 15روپے کلومہنگا فارمی انڈے267 روپے درجن ہو گئے
- 100،1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی16نومبر کو ہو گی
- ڈی آئی خان،تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق،13 مسافر زخمی
- تھل جیپ ریلی کے دوران 3شہریوں کو مرغا بناکر تذلیل کرنے پر ایلیٹ فورس کے 4ملازمین پر مقدمہ درج
- خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
- بند روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے کمسن بچہ جاں بحق، ایک بچہ ہسپتال منتقل
- ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
- ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ‘ میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
