اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) یورپ اور امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجر برادری کے درمیان کاروبار اور تجارتی مواقع بڑھانے کے لئے پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس اور پاکستان بزنس فورم یورپ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیے گئے۔ ایم او یو کے تحت سمندر پارآباد پاکستانیوں کے دنیا کے دو بڑے چیمبرز دوبڑے عالمی معاشی خطوں کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری مواقع بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کی طرف سے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف جبکہ پاکستان بزنس فورم یورپ کی جانب سے چیئرمین سردار ظہور اقبال، بانی حاجی اسلم چوہدری اور نائب صدر حمزہ تاج سکھیرہ نے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پربیرون ملک پاکستانیوں کی وزارت کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری احسان الحق باجوہ مہمانِ خصوصی تھے۔ اوورسیز پاکستانیوں کی وزارت کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری احسان الحق باجوہ نے پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس اور پاکستان بزنس فورم یورپ کو ایم او یو ہونے پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ اور وطن کے مستقل سفیر ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی بزنس مین اور کاروباری اداروں کے درمیان اشتراک عمل وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ایم او یو کے نتیجے میں یورپ اور امریکہ میں پاکستانی نژاد کاروباری شخصیات اور اداروں کے درمیان رابطے بڑھیں گے۔ پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کی طرف سے صدر نوید انورنے پاکستان بزنس فورم یورپ کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کاروبار تجارت سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ یورپ اور امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری اداروں کے اشتراک سے مجموعی طورپر پاکستان اور پاکستانی برادری کو فائدہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ اس ایم او یو کے ہونے سے امریکہ اور یورپ میں پاکستانی تاجروں کے لئے نئی منڈیوں کی تلاش میں مدد ملے گی اور وہ ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ نوید انور نے پاکستان بزنس فورم یورپ کو شکاگو کے دورے کی دعوت بھی دی۔ پاکستان بزنس فورم یورپ کے چیئرمین سردار ظہور اقبال نے ایم او یو کا خیرمقدم کرتے ہوئے نوید انور اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ معیشت کے فروغ اور نئے مواقع کی فراہمی کے لئے یہ تعاون ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ پاکستان بزنس فورم یورپ کے پیرس ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں پاکستان بزنس فورم فرانس کے عہدیداروں، نامور کاروباری شخصیات اور پاکستانی برادری کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- جرمن سفارت خانے میں مسلح افواج کے قیام کی سالگرہ پر پروقار تقریب
- پاکستان امریکن شکاگو چیمبر اور بزنس فورم یورپ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
- اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار
- اوپن یونیورسٹی میں بچوں کی ذہنی صحت اور ڈیجیٹل ماحول پر سیمینار کے شرکاء کا گروپ فوٹو ۔
- آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری مینٹیننس 13نومبر عارضی بجلی بندش کا شیڈول
- پیرس: پاکستان امریکن شکاگو چیمبر آف کامرس کی طرف سے صدر نوید انور اور نائب صدر عامر حنیف جبکہ پاکستان بزنس فورم یورپ کی جانب سے چیئرمین سردار ظہور اقبال، بانی حاجی اسلم چوہدری اور نائب صدر حمزہ تاج سکھیرہ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر رہے ہیں۔وزارت اوورسیز پاکستانیز کے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری چوہدری احسان الحق باجوہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے
- چوری شدہ 1258 قومی نوادرات پاکستان واپس سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف تفصیلات غائب
- دوران سروس وفات سرکاری ملازمین کے ورثاء کو یکمشت معاوضہ کی ادائیگی کا اغاز
- ریاض: الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مبنی مصوری کی نمائش کے موقع پر پاکستانی سفیراحمد فاروق اور سعودی شاہی خاندان کے ممتاز رکن شہزادہ سلطان بن سلمان کا گروپ فوٹو
- ریاض’ پاکستانی سفیر احمد فاروق کی الدرعیہ کے ثقافتی ورثے پر مصوری کی نمائش
- ایک روز قبل لا پتہ ہونے والی 13ماہ کی بچی کی جوہڑ سے لاش برآمد
- لاہور:بھاٹی چوک میں بس سٹاپ پر مسافروں کیلئے مخصوص نشستوں پر مزدوروں نے قبضہ جما رکھا ہے۔
- این سی سی آئی اے پشاور ‘ خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
- برائلر گوشت 15روپے کلومہنگا فارمی انڈے267 روپے درجن ہو گئے
- 100،1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی16نومبر کو ہو گی
- ڈی آئی خان،تبلیغی جماعت کی کوچ اور موٹر سائیکل میں حادثہ، 3افراد جاں بحق،13 مسافر زخمی
- تھل جیپ ریلی کے دوران 3شہریوں کو مرغا بناکر تذلیل کرنے پر ایلیٹ فورس کے 4ملازمین پر مقدمہ درج
- خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
- بند روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے کمسن بچہ جاں بحق، ایک بچہ ہسپتال منتقل
- ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
