راولپنڈی (خصوصی رپورٹر)راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں سروس روڈ کھنہ پل کے نزدیک معروف ("روایت مارٹ”) کے باہر فائرنگ کا شدید واقعہ پیش آیا ہے۔ رات کی تاریکی میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران نامعلوم شرپسندوں نے دندناتے ہوئے سرِعام پانچ سے چھ ہوائی فائر کیے، جس کے نتیجے میں مارٹ کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیاتاجروں کا تحفظ اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،اور کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی ہم نے سرمایہ کاری کی ہے،کاروباری مراکز پر اس قسم کی غنڈہ گردی اور سرِعام فائرنگ نے تاجر برادری کے تحفظ پر بڑے سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ شہریوں اور کاروباری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، نامزد یا نامعلوم شرپسندوں کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کیا جائے، اور سی سی ٹی وی شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ اس طرح کے جرائم کا سدباب کیا جا سکے۔
