چکوال(بیورو رپورٹ)تحصیل آفس کی اراضی پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے سرجیکل ٹاور کی تعمیر کا مجوزہ منصوبہ ضلعی عوام کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کا انقلابی اقدام ہے جس کا سہرا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل کے سر ہے جو اس کی تعمیر کے لئے متحرک ہیں ، ان کی طرف سے تجویز کیے گئے اس انقلابی منصوبے پر عوامی و سماجی حلقوں نے انہیں شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ، ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے چکوال تعیناتی کے پونے دو سالہ عرصہ کے دوران ذاتی کاوشوں کی بدولت ضلع چکوال کی تعمیر و ترقی میں جس ولولے اور جذبے سے کام کیا ان کی اس جدوجہد کو ضلعی عوام کبھی بھی فراموش نہیں کر پائیں گے ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو وسعت دینے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ، انہوں نے سرکاری فنڈز پر انحصار کرنے کی بجائے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مزید بیس بیڈز کے اضافہ کیلئے مخیرشخصیات سے مدد لی ،تحصیل آفس و اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس منتقل کر کے اس کی پانچ کنال اراضی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا سرجیکل ٹاور تعمیر کرنے کا منصوبہ تجویز کیا ہے ، ان کی یہ کاوش فراموش نہیں کی جا سکتی ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے علیحدہ سرجیکل ٹاور کی تعمیر سے وہاں آپریشن تھیٹر ز اور ایمرجنسی بلاک شفٹ ہونے سے ہسپتال کو مزید وسعت ملے گی اور علاج و معالجہ کیلئے داخل ہونیوالے مریضوں کو بیڈز کی فراہمی اورمزید بہتر طبی سہولیات میسرآئیں گی ،چھپڑ بازار کی بیوٹیفکیشن ہو یا عرصہ سے زیر تعمیر سڑکوں کے رکے ہوئے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا و دیگر معاملات کے حل میں بھی ڈپٹی کمشنر نے خصوصی دلچسپی لی اوردن رات کی تمیز کیے بغیر سر گرم عمل ہیں ،ضلع چکوال کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ان کی مجموعی کارکردگی کو سامنے رکھا جائے تو وہ بجا طور پر تحسین و داد کی مستحق ہیں ۔
