لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نیتن یاہو کی ایران کیخلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کیلئے ٹرمپ پر دبائو ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیںمریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمین ایران جنگ کے معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی حکام سے ملاقاتوں اور مشاورت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ان کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے لیے دبا ڈال رہے ہیں۔ایگزیوس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ رومن گوفمین امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف سے ملاقات کر رہے ہیں، جبکہ وائٹ ہاس کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے لیے میامی جانے کا بھی امکان ہے، تاہم موساد، سی آئی اے اور وائٹ ہاس نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ایک امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے سے متعلق نیتن یاہو کا دبا مسترد کرتے آئے ہیں، دونوں رہنماں کے درمیان 5 نومبر کو ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا تھا، جس میں ایران جنگ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تاہم ٹرمپ نے نئی فوجی کارروائی کے بجائے ایران کے خلاف بحری ناکا بندی اور اقتصادی دبا جاری رکھنے کی حمایت کی ہے۔دوسری جانب اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے بعد نیتن یاہو پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، جبکہ ان کے سیاسی حریف گادی آئزنکوٹ کو نئی حکومت بنانے کا مینڈیٹ مل گیا ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ حکومت تشکیل دینے میں کامیاب ہو سکیں گے یا نہیں۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن رہنماں کو خدشہ ہے کہ نیتن یاہو، گادی آئزنکوٹ کی حکومت سازی کی کوششوں کو ناکام بنانے اور اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ایران پر حملہ کرنے یا ایران کو اسرائیل پر حملے کے لیے اکسانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روز نیتن یاہو نے گادی آئزنکوٹ سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی اور انہیں ایران کی موجودہ صورتِ حال پر بریفنگ دی، آئزنکوٹ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں موجودہ حالات ایران کے خلاف کسی فوری فوجی کارروائی کا تقاضا نہیں کرتے۔

