لاہور(خبریں ڈیجیٹل) پاکستان کی تاریخ میں سکواش کے میدان میں جن کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا، ان میں سابق عالمی چیمپئن گوگی علائوالدین کا نام سنہری حروف سے لکھا جاتا ہے۔ اپنے کیریئر کے آغاز، یادگار فتوحات اور موجودہ دور میں سکواش کے زوال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گوگی علائوالدین نے بتایا کہ ان کے والد پنجاب سکواش کے ابتدائی دور کے معروف کوچ تھے۔ گھر میں چار بہنوں کے درمیان وہ اکلوتے بیٹے تھے، اس لیے والد کی تمام تر توجہ انہی پر مرکوز تھی۔ ان کے والد کی شدید خواہش تھی کہ جس طرح پاکستان میں ‘خان فیملی’ نے سکواش میں اپنا لوہا منوایا ہے، اسی طرح ان کا بیٹا بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے۔ گوگی علائوالدین کے مطابق، انہوں نے اپنے والد کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے دن رات سخت محنت کی کیونکہ اس دور میں خان فیملی کا مقابلہ کرنا آسان نہ تھا۔ بعد ازاں ان کے بھانجے سہیل قیصر نے بھی اس کھیل میں بڑا نام کمایا اور یوں یہ سلسلہ آگے بڑھا۔ اپنے سنہری دور کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 1970 کی دہائی میں پاکستان کے تمام ٹورنامنٹس جیتنے کے بعد، لاہور کے چند مخلص افسران نے ان کی بھرپور سرپرستی کی۔ 1970 میں وہ برطانیہ گئے جہاں وہ ایک غیر معروف کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے۔ ان کے شاندار کھیل نے گوروں کو حیران کر دیا اور اللہ کے فضل و کرم سے انہوں نے پہلی ہی کوشش میں ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جو ان کے کیریئر کا ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوا۔ کیریئر کے مشکل ترین حریفوں کا ذکر کرتے ہوئے گوگی علائوالدین نے آسٹریلیا کے لیجنڈ کھلاڑی جیف ہنٹ (Geoff Hunt) اور برطانیہ کے جونا بیرنگٹن (Jonah Barrington) کا نام لیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیف ہنٹ فٹنس کے معاملے میں بے مثال تھے اور تمام بڑے ٹائٹلز جیت رہے تھے۔ انہیں شکست دینے کے لیے گوگی علائوالدین نے اپنی فٹنس پر غیر معمولی توجہ دی۔ اس دور میں ٹریننگ کی جدید سہولیات نہیں تھیں، اس لیے وہ روزانہ پچاس رانڈ دوڑتے اور لاہور کے لارنس گارڈن کی پہاڑیوں پر چڑھ کر اپنی جسمانی طاقت بڑھاتے تھے۔ پاکستان میں سکواش کے زوال پر بات کرتے ہوئے گوگی علائوالدین نے انتہائی افسوس کے ساتھ کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی قدر نہیں کی جاتی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ اپنی پوری زندگی ملک کے لیے وقف کرنے اور عالمی سطح پر سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کے باوجود، انہیں آج تک ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ (تمغہ حسنِ کارکردگی) تک نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ کبھی کسی کی خوشامد یا جی حضوری نہیں کرتے، اس لیے انہیں ان کا جائز حق نہیں ملا۔ ملک میں ٹیلنٹ کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، چاہے وہ ہاکی ہو یا سکواش، بس سرپرستی کا فقدان ہے۔ انہوں نے ماضی کا ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایئر مارشل نور خان نے ان کی سرپرستی کی اور انہیں پی آئی اے (PIA) میں ملازمت اور کانٹریکٹ دیا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ ایئر مارشل نور خان انہیں پٹھان سمجھتے تھے، لیکن جب گوگی علاالدین نے بتایا کہ وہ لاہور کے پنجابی ہیں اور ان کے والد کوچ ہیں، تو نور خان بے حد خوش ہوئے اور انہیں پانچ سو روپے ماہوار وظیفہ، سفری ٹکٹس اور بہترین سہولیات فراہم کیں۔ اس دور میں کھلاڑیوں کو کسی قسم کی مالی پریشانی یا سیاست کا سامنا نہیں کرنا پڑتا تھا۔ آخر میں نوجوان سکواش کھلاڑیوں اور بالخصوص لاہور کے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے گوگی علائوالدین نے کہا کہ آج کے کھلاڑی بہت خوش قسمت ہیں۔ ہمارے دور میں سیمنٹ کے سخت کورٹس ہوتے تھے جن پر کھیلنا انتہائی کٹھن تھا، جبکہ آج بہترین وڈن کورٹس اور جدید سہولیات میسر ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ان سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور سخت محنت کر کے پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں۔
بریکنگ نیوز
- جیل میں عمران کی اہلیہ اور انکے وکلاء کی ملاقاتیں اچھی بات ‘ انکی قید ِ تنہائی ختم ہونی چاہیے:خواجہ سعد رفیق
- یو اے ای میں حادثہ’ بے قابو ٹرک نے 22گاڑیوں کو کچل دیا’ 14 افراد جاں بحق
- ملک کیلئے سبز ہلالی پرچم بلند کیا مگر ‘پرائیڈ آف پرفارمنس’ تک نہ ملا: گوگی علائوالدین
- خیبر میں پولیس کارروائی کے دوران اہم دہشتگرد کمانڈر سیف اللہ مارا گیا
- رائیونڈ: عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شریک افراد بیان سن رہے ہیں۔
- مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں پابندیاں مزید سخت
- اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان بارنمائندگان کے ساتھ ای فائلنگ کے حوالے سے میٹنگ کر رہے ہیں۔
- چھوٹے صوبوں پر بجٹ سے پہلے اہم پیشرفت متوقع ہے: مصطفی کمال
- تعلیمی اسناد پر قانونی تنازع انڈونیشیا کے نائب صدر مستعفی
- استقبالیہ تقریب میں میکرون کے سامنے دو فرانسیسی گارڈ اچانک زمین پر گر پڑے، ویڈیو وائرل
- تربیلا ڈیم خرابی: حفاظتی اقدامات کے تحت ٹنل نمبر 5میں آمد و رفت بند
- ملک بھر کی عدالتوں میں ویمن فیسیلی ٹیشن سنٹرز کے قیام کا فیصلہ
- مستونگ: بارود سے بھری گاڑی کاحملہ ناکام’ 3دہشت گرد ہلاک ‘2 شہری شہید
- زبان کی حفاظت کرو ‘دل صاف رکھو ‘ساری مشکلات ختم ہوجائینگی’ علماء کا خطاب
- پاکستانی چین کے خلائی سٹیشن میں داخل’ پہلے غیر ملکی خلا باز بنیں گے
- کارپوریٹ سیکٹر کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 25فیصد اضافہ ہوا، مشیر خزانہ
- شاہ محمود جلد رہا چئیرمین تحریک انصاف کی ذمہ داری سنبھا لیں گے ذرائع
- اسلام آباد: وزیر اعلیٰ مر یم نواز’نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار’مراد علی شاہ ‘فیصل کر یم کنڈی اور سر فراز بگٹی پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے تحت بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کررہے ہیں۔
- وفاقی آئینی عدالت نے ایم پی او کیسز کی درخواست دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردی
- پنجاب میں سرمایہ کاروں تحفظ اچھے منافع کی ضمانت دینگے مریم نواز
