لاہور(شوبزڈیسک)مدھیہ پردیش کانگریس کے چیف ترجمان عباس حفیظ نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو سوشل میڈیا پر قرآنِ پاک کی آیات پر مشتمل لاکٹ کی تصاویر شیئر کرنے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس میں اداکارہ سے تصاویر ہٹانے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہونے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عباس حفیظ کے مطابق مذکورہ لاکٹ تاریخی طور پر ریاستِ بھوپال کی بیگمات کے ورثے سے تعلق رکھتا ہے جو اسے محض زیور یا فیشن کے بجائے مذہبی عقیدت اور ایمان کی علامت کے طور پر استعمال کرتی تھیں۔حفیظ کے وکیل محمد ظفر نے اپنے مقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اعتراض کرینہ کپور کے لاکٹ پہننے پر نہیں بلکہ اس پر درج قرآنِ پاک کی آیت اور اسے سوشل میڈیا پر پیش کرنے کے انداز پر ہے۔ ان کے بقول قرآنِ پاک کی آیات انتہائی مقدس ہیں اور ان کے احترام کے حوالے سے مسلمانوں میں مخصوص مذہبی آداب اور روایات پائی جاتی ہیں۔وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے مکل اور دیگر افراد کے نزدیک لاکٹ کی تصاویر کو فیشن کے انداز میں سوشل میڈیا پر نمایاں کرنا مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بنا ہے۔ اسی بنیاد پر قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے تصاویر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عباس حفیظ نے کہا کہ بھوپال کی سابق ریاست کی بیگمات اس لاکٹ کو مذہبی عقیدت کے تحت پہنتی تھیں اس لیے اسے محض فیشن کی ایک شے کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کرینہ کپور سے مطالبہ کیا کہ وہ تصاویر ہٹانے کے ساتھ اس معاملے پر معذرت بھی کریں۔دوسری جانب عباس حفیظ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام ان کا ذاتی معاملہ ہے اور اسے کانگریس پارٹی کے مقف، سیاسی نظریے یا ان کے عہدے سے منسلک نہ کیا جائے۔ ان کے مطابق کانگریس پارٹی کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ پارٹی کا باضابطہ مقف ہے۔واضح رہے کہ قانونی نوٹس میں کرینہ کپور سے تصاویر ہٹانے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

