اسلام آباد (آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران 18 خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے۔ ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور محسن نقوی کے رابطے رہے ہیں اور رہنے بھی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نظام نے اگر عدالتی احکامات پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے تو اس کا مطلب ہے ملک بہتری کی طرف جا رہا ہے۔ علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے محسن نقوی نے صوبوں کی بات کی ہے وزرا کے چہروں کے رنگ اڑے ہوئے ہیں۔
عمران خان سے ملاقات کا مطلب حالات میں بہتری ہے، علی محمد خان

