لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز دوسری اننگز میں پاکستا ن نے آٹھ وکٹ پر 284 رنز بنائے۔پہلی اننگز میں 93 رنز بنانے والے سعود شکیل دوسری اننگز میں بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر 97 رنز پر آوٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی جانب سے ملان رتنائیکے نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ٹیسٹ کی پہلی اننگز پاکستان 434 رنز نو وکٹ پر ڈیکلیئر کی، سری لنکا نے پہلی اننگز میں 446 رنز بنائے۔سیریز ا کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 17 نومبر سے راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔آج پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 1 وکٹ کے نقصان پر 57 رنز سے کیا، اذان اویس نے 22 اور محمد طحہ نے 24 رنز کے ساتھ کھیل کا دوبارہ آغاز کیا جس کے بعد پہلے ہی اوور میں اذان اویس بغیر کوئی رن کا اضافہ کیے آٹ ہوگئے جبکہ اگلے ہی اوور میں محمد طحہ بھی بغیر کسی رن کا اضافہ کیے آٹ ہوگئے۔بعدازاں کپتان بابر اعظم 34 اور سلمان علی آغا 13 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے جبکہ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تھی، محمد طحہ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے تھے۔بعد ازاں سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا

