لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہورہائیکورٹ نے میٹا گلاسز پر پابندی کے لئے درخواست پر
پنجاب حکومت کے وکیل کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے خاتون نادرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پنجاب حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں رپورٹ پیش کی جائے عدالت کی وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ کابینہ میں معاملہ کب تک جائے گا ہمیں عملی اقدام کرکے رپورٹ پیش کریں عدالت نے ریمارکس دئیے کہ منسٹری آف کامرس نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ ہم نے صوبائی حکومتوں کو بھی لکھ دیا ہے پنجاب حکومت نے کیا اقدامات کیے ہیں رپورٹ پیش کی جائے عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا سمارٹ گلاسز والا معاملہ اٹھایا گیا ہے یا نہیں وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر اس معاملے کو اٹھایا گیا ہیاس معاملے کو اقتصادی رابطہ کمیٹی میں بھیج دیا گیا ہے اس کے بعد کابینہ کو ارسال کیا جائے گا وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کو بھی لکھ دیا گیا ہے عدالت نے سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی این سی سی آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف میر عدالت میں پیش ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے عاطف میر نے رپورٹ عدالت میں پیش کی رپورٹ کے مطابق سمارٹ گلاسز کی ریکارڈنگ یا اس حوالے سے متاثرہ کسی شہری کی درخواست این سی سی آئی اے میں زیر سماعت نہیں ہے درخواست کی طرف سے شہرام ساقی ایڈووکیٹ پیش ہوئے
