لاہور(خبریں ڈیجیٹل)وزیراعظم پیکیج کے تحت اضافی بجلی استعمال کرنے والے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 32 پیسے مہنگی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے اضافی بجلی کی کھپت کے ٹیرف میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی کا نرخ 22 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 25 روپے 30 پیسے مقرر کردیا گیا ہے، نئے اضافی ٹیرف کا اطلاق نومبر کے بلنگ مہینے سے ہوگا۔
زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے مہنگی

