Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست’ سماعت 2 دسمبر تک ملتوی
    • ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی کو شامل کرانے کیلئے ماہانہ 75 ہزار ڈالرز کی ادائیگی
    • شادی کا جھانسہ دے کر جواں سال لڑکی کو 8ماہ تک جنسی زیادتی کا انکشاف
    • افغانستان منشیات سمگلنگ کے عالمی نیٹ ورکس کا گڑھ پڑوسی ممالک کو شدید خطرات
    • سندھ ‘ بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کی دعوت
    • ڈی اے ای امتحانات 2026 میں کامیابی کا تناسب 97.77 فیصد رہا
    • حج انتظامات میں بے ضابطگیوں ویزوں کے مبینہ غلط استعمال پر شدید برہمی
    • زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 32 پیسے مہنگی
    • انطالیہ: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین ازبکستان کے وزیر زراعت علی شیر سے ملاقات کر رہے ہیں۔
    • محکمہ اوقاف پنجاب میں مبینہ کرپشن رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا انکشاف
    • لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
    • محکمہ اوقاف کے منیجر ز خالد’ کریم نواز بھٹہ اور نگران کو اینٹی کرپشن نے مختلف دنوں میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
    • دورے کا بڑا مقصد کارکنوں ‘ رہنمائوں سے ملاقات کرنا ہے: فریال تالپور
    • امریکا اور چین کا تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق
    • غیرملکی ایئرلائنز کا پاکستان سے 2.4ارب ڈالر سالانہ بیرون ملک منتقل کرنیکا انکشاف
    • گلگت بلتستان؛ یاسین میں مسافر گاڑی کا خوفناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق
    • حضرت سلطان باہو کا 346 واں عرس عقیدت و احترام سے شروع ہوگیا
    • لاہور ہائیکورٹ نے اسمارٹ گلاسز پر پابندی کے لیے درخواست پرپنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی
    • اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نیشنل پاپولیشن کونسل اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • لاہور،سموگ کے پیش نظرتمام سرکاری و پرائیوٹ اسکولوں میں طلباء کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی کو شامل کرانے کیلئے ماہانہ 75 ہزار ڈالرز کی ادائیگی

    By Khabrain Newsنومبر 13, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پوسٹ میں جگہ حاصل کرنے کے لیے امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرتی ہے۔بھارتی جریدے کے مطابق یہ انکشاف امریکی قانون فارین ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ (ایف اے آر اے)کے تحت جمع کرائی گئی دستاویزات میں ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے مودی کو بھارت کا طویل ترین عرصے تک عہدے پر فائز رہنے والا وزیراعظم بننے پر مبارک باد دینے والی ٹروتھ سوشل پوسٹ کا انتظام مودی حکومت نے ماہانہ 75 ہزار ڈالرز کے عوض کیا تھا۔بھارتی میڈیا نے مودی کی تشہیری سیاست پر مبنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹرمپ کے قریبی حلقوں سے روابط رکھنے والی لابنگ فرم مرکری پبلک افیئرز نے ایف اے آر اے کے تحت جمع کرائی گئی دستاویزات میں اس سرگرمی کی تفصیلات ظاہر کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے اس فرم کی خدمات حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ ٹرمپ کی سبکدوش ہونے والی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز بھی 2024 کے اواخر تک مرکری کے ساتھ بطور لابیسٹ رجسٹرڈ تھیں۔دوسری جانب ٹرمپ کے معاون جیسن ملر کی سربراہی میں کام کرنے والی فرم ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز ایل ایل سی نے انکشاف کیا کہ اس نے مئی اور جون کے دوران بھارتی حکومتی نمائندوں اور وائٹ ہاس کے اعلی حکام کے درمیان 8 ٹیلی فونک رابطوں کا انتظام کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق فرم کی تازہ ترین ایف اے آر اے دستاویزات میں ان رابطوں کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ قرار دیا گیا ہے، جن کا محور بھارت اور امریکا کے تعلقات تھے۔بھارت نے اپریل 2025 میں جیسن ملر کی فرم کی خدمات حاصل کی تھیں اور اپریل 2026 میں معاہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کردی تھی تاہم، 23 جون کو یہ معاہدہ ختم کردیا گیا، جس کے بعد جیسن ملر نے ٹرمپ انتظامیہ میں خصوصی سرکاری ملازم کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لی تھیں۔واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے نے ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز کے ساتھ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کے عوض معاہدہ کیا تھا۔دستاویزات کے مطابق اس معاہدے میں پالیسی امور پر اسٹریٹجک مشاورت، عملی منصوبہ بندی اور حکومتی روابط کے لیے معاونت شامل تھی۔ اس میں امریکی حکومت، کانگریس، ریاستی حکومتوں، تعلیمی اداروں، تھنک ٹینکس اور دیگر متعلقہ حلقوں کے ساتھ روابط بھی معاہدے کا حصہ تھے۔دستاویزات میں جیسن ملر کی فرم کی جانب سے مئی میں کروائے گئے ٹیلی فونک رابطوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں، جو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے دور بھارت سے قبل ہوئے تھے۔ان رابطوں میں بھارتی نمائندوں اور وائٹ ہاس کے اعلی حکام کے درمیان گفتگو شامل تھی، جن میں امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ، نائب مشیرِ قومی سلامتی مائیکل نیڈھم اور انسدادِ دہشت گردی و مالیاتی انٹیلی جنس کے انڈر سیکریٹری جین لینگ بھی شامل تھے۔مارکو روبیو کے دور بھارت کے بعد جون میں مزید ٹیلی فونک رابطوں کا انتظام کیا گیا، جن میں امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر، ٹرمپ کے معاون برائے پالیسی واکر بیریٹ اور وائٹ ہاس کے ڈائریکٹر برائے مواصلات اسٹیون چیونگ شامل تھے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکا اور چین کا تعلقات میں استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق

      ازبکستان کی پاکستان کو بیجوں، باغبانی’ لائیوسٹاک شعبوں میںتعاون کی پیشکش

      تعلیمی اسناد پر قانونی تنازع انڈونیشیا کے نائب صدر مستعفی

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.